• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جون 22, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ملائی کھانے والے کانگریسی لیڈر کیوں چھوڑ رہے ہیں پارٹی ، آچاریہ کو نکالنے کا فیصلہ کیا درست تھا ؟

آچاریہ پرمود کرشنم بی جے پی کی کیوں قبول نہیں کر رہے ہیں رکنیت ؟

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 1, 2024
0 0
A A
ملائی کھانے والے کانگریسی لیڈر کیوں چھوڑ رہے ہیں پارٹی ، آچاریہ کو نکالنے کا فیصلہ کیا درست تھا ؟
Share on FacebookShare on Twitter

وزیر اعظم نریندر مودی نے نہ صرف آچاریہ پرمود کرشنم سے ملاقات کی بلکہ کلکی دھام کا سنگ بنیاد بھی رکھا پھر بھی بی جے پی میں شامل نہیں ،کہاں سے اور کس پارٹی سے لڑیں گے الیکشن کچھ بھی طے نہیں ،، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی رہے موجود

آچاریہ پرمود کرشنم کی سیاست پر ایک نظر
پرینکا گاندھی کے سیاسی مشیر کے طور پر کررہے تھے کام
پرینکا گاندھی کو وزیر اعظم کا امیدوار بنانا چاہتے تھے
سچن پائلٹ کی حمایت میں گہلوت کے خلاف مورچہ کھولا
سرجیوالا ، پرمود تیواری ، جے رام رمیش سے چلی سرد جنگ

نئی دہلی :ہمارا سماج نیوز سروس :قومی سیاست میں زیر بحث لیڈر اور مذہبی رہنما آچاریہ پرمود کرشنم نے ابھی تک کوئی سیاسی فیصلہ نہیں لیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے اور کلکی دھام کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے مدعو کرنے پر ناراض کانگریس نے آچاریہ پرمود کرشنم کو پارٹی سے 6؍سال کے لیے نکال دیا چنانچہ آچاریہ جی کے لیے بی جے پی میں شامل ہونے کا راستہ بالکل صاف تھا تاہم ابھی تک انھوں نے بی جے پی کی رکنیت حاصل نہیں کی۔دوسری جانب کانگریس میں اس وقت بھگدڑ مچی ہوئی ہے۔ کانگریس نے جن کو بڑے بڑے عہدوں پر فائز کیا ، سیاسی عہدوں سے نوازہ وہ سب پارٹی کو پیٹھ دکھا کر بھاگ رہے ہیں ۔ ممبئی میں اشوک چوہان جو وزیر اعلی رہ چکے ہیں ۔مدھیہ پردیش میں کمال ناتھ ہوں جو وزیر اعلی اور ایم پی کانگریس صدر رہ چکے ہیں وہ بھی راستہ تلاش کر رہے ہیں اور کانگریس کو ڈبونے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ ہماچل پردیش حکومت میں وزیر وکرم آدتیہ نے بھی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور بی جے پی کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر اور مغربی بنگال میں کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری بھی آنکھ دکھا رہے ہیں ۔اس سے پہلے کئی بڑے لیڈر کانگریس چھوڑ کر چلے گئے لیکن آچاریہ پرمود کرشنم بغیر کسی عہدے کے کانگریس کی خدمات انجام دیتے رہے ۔ سوال یہ ہے کہ کیا کسی لیڈر کو اس لیے باہر کا راستہ دکھایا جا سکتا ہے کہ اس نے وزیر اعظم کو اپنے پروگرام میں مدعو کیوں کیا؟ کہیں کانگریس نے یہ فیصلہ جلد بازی میں تو نہیں لیا ؟ کیونکہ عام انتخابات 2024؍کی تیاریاں شباب پر ہیں ۔بی جے پی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس مرتبہ اتر پردیش کی کل 80؍سیٹوں پر قبضہ کرے گی۔وہ مذہب کو سیڑھی بناکر اقتدار پر تیسری مرتبہ سوار ہونے کی تیاری کر رہی ہے ، ایسے میں آچاریہ پرمود کرشنم جیسے لیڈر کی ضرورت کم از کم یوپی کی سیاست میں بہت ضروری تھی۔ علاوہ ازیں آچاریہ پرمود کرشنم کی دعوت پر پی ایم مودی کلکی دھام سنبھل گئے اور وہاں دھام کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔اس موقع پر وزیر اعلی اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود رہے ۔چرچا یہ ہوئی کہ آچاریہ پرمود کرشنم نے بی جے پی کی رکنیت لے لی لیکن حقیقت یہ ہے کہ ابھی تک آچاریہ پرمود کرشنم نے رکنیت حاصل نہیں کی اور نہ ہی یہ طے کیا ہے کہ وہ الیکشن لڑیں گے یا نہیں ۔چرچا یہ ہے کہ وہ سنبھل یا امروہہ سے لوک سبھا کا الیکشن لڑ سکتے ہیں لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی وہ یہ طے نہیں کر سکے ہیں کہ الیکشن لڑیں گے یانہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آچاریہ پرمود کرشنم اس بات سے خوش ہیں کہ ان کی دعوت پی ایم نے قبول کی ،کلکی دھام کا سنگ بنیاد رکھا ۔اب الیکشن لڑنا اور رکن پارلیمنٹ بننا دوئم درجہ کی بات ہے ۔واضح رہے کہ آچاریہ پرمود کرشنم کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے سیاسی مشیر تھے۔کانگریس سے لکھنؤ لوک سبھا سیٹ پر 2019؍میں راجناتھ کے خلاف امیدوار بھی تھے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    سماجی تحفظ پنشن 400 کی بجائے اب 1100 روپے

    جون 21, 2025

    یہودی اور صہیونی: ایک فکری، مذہبی اور سیاسی فرق

    جون 21, 2025
    عراق کا اسرائیل کے 50جنگی طیاروں پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کاالزام

    عراق کا اسرائیل کے 50جنگی طیاروں پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کاالزام

    جون 21, 2025
    ٹرمپ کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کا عندیہ

    ٹرمپ کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کا عندیہ

    جون 21, 2025

    سماجی تحفظ پنشن 400 کی بجائے اب 1100 روپے

    جون 21, 2025

    یہودی اور صہیونی: ایک فکری، مذہبی اور سیاسی فرق

    جون 21, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist