نئی دہلی، پریس ریلیز،ہماراسماج:سیلم حلقہ کے چوہان بانگر میں واقع مدرسہ عربیہ تفسیر القرآن میں اقلیتی ترقیاتی کونسل کی جانب سے میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کونسل کے اراکین نے شرکت کی ۔ میٹنگ کا آغاز مولانا مظہر عالم کے تلاوت قرآن سے ہوا، نعتیہ اشعار مزمل پرواز نے پیش کئے ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اعجاز نے کہا اقلیتی ترقیاتی کونسل اقلیتوں کی فلاح بہبودگی کے لئے کام کرے گی ۔ کونسل کی مسلم ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافی ، مذہبی نفرتی تعصب جیسے واقعات پیش ہونے پر اس کی شکایت کونسل کو دیں ۔ کونسل قومی اقلیتی کمیشن کے ذریعہ اس طرح کے واقعات انجام دینے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرائے گی۔ کونسل کے چیئر مین محمد ریاض نے کہا اقلیتی ترقیاتی کونسل کا مقصد اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی نا انصافی ، تعصب وغیرہ ان سبھی مسائلوں کو قومی اقلیتی کمیشن تک پہنچا کر ان مسائلوں کو حل کرانا ہے۔ کونسل اقلیتی کمیشن کے ساتھ مل کر اقلیتوں کی فلاح بہبودگی کے لئے کام کرے گی۔ کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لالپورا اس کونسل کے سرپرست ہیں ۔ کونسل مرکزی سرکار کی ۲۲۵ فلاحی اسکیموں کی بیداری کے لئے دہلی مختلف حلقوں میں بیداری پروگرام منعقد کرے گی۔ کونسل زمینی سطح پر عوام کی فلاح کے لئے کام کیسے کرے اس بارے میں ممبران اپنے مشورے کونسل کو دیں۔ کونسل کی ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران محمد مجاہد خان، حافظ محمد عمران، انیس فاطمہ ، رضوان مسعودی اور نسیم مرزا ان سبھی ممبران نے اپنے مشترکہ مشورہ دیتے ہوئے کہا کونسل تعلیم ،روزگار ، تحفظ وغیرہ ان سبھی میدانوں میں اقلیتی عوام کی بیداری کے لئے خدمات انجام دیں۔ دہلی کے مختلف حلقوں کے تعلیم یافتہ افراد کو کونسل کی ایڈوائزری کمیٹی کا ممبر بنائے تاکہ قومی مسائل حل ہوں ہر ماہ کی ۱۰ تاریخ کو کونسل کی میٹنگ منعقد کی جائے جس میں لائحہ عمل تیار کر کے اس پر کام کیا جائے۔اس موقع پر کونسل کی جانب سے ایڈوکیٹ محمد زاہد ، نسیم مرزا،راشد انصاری ، محمد شاہد رنگریز، رضوان مسعودی او ر مولانا مظہر عالم ان سبھی افراد کو کونسل کی ایڈوائزی کمیٹی کا ممبرشب لیٹر تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر شرکاء حضرات محمد طارق پرویز، محمد انور، عابد حسین ، وسیم خان، محمد نوید وغیرہ ۔