• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, فروری 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

غزہ کے شدید انسانی بحران کے باوجود وزیراعظم کے دورہ اسرائیل پر امیر جماعت اسلامی ہند کا اظہار تشویش

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 27, 2026
0 0
A A
غزہ کے شدید انسانی بحران کے باوجود وزیراعظم کے  دورہ اسرائیل پر امیر جماعت اسلامی ہند کا اظہار تشویش
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،(یو این آئی) جماعتِ اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے اسرائیل کے دورے اور اسرائیلی قیادت کے ساتھ ان کی عوامی ملاقاتوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب غزہ اپنے دور کی سنگین ترین انسانی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہا ہے ایسے میں ویزر اعظم مودی کا اسرائیل کا دورہ گہری تشویش پیدا کرتا ہے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ اس دورے پر وزیرِ اعظم کی تقریر اور عوامی طرزِ عمل نے ان لاکھوں ہندوستانیوں کو گہری مایوسی میں مبتلا کیا ہے جو عالمی سطح پر انصاف اور مظلوم اقوام کی حمایت میں اپنی آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ ایسے وقت میں جب انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں، اقوامِ متحدہ کے عہدیداروں اور امدادی اداروں نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی قرار دیا ہے ۔اس تناظر میں وزیر اعظم کا طرز عمل غیر متوقع اور تکلیف دہ تھا ۔ سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ نسلی امتیاز، نوآبادیاتی قبضے اور رنگ و نسل کی بنیاد پر تفریق کی مخالفت کی ہے۔ عالمی امور میں ہندوستان کا اخلاقی مقام محض تزویراتی مفادات پر نہیں بلکہ انسانی حقوق اور تہذیبی اقدار پر قائم رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کو توقع تھی کہ وزیرِ اعظم اس دورے کے دوران اسی ورثے کو برقرار رکھیں گے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا ۔ سید سعادت اللہ حسینی نے مزید کہا کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کا طویل قبضہ اور اس کی جارحیت کو انسانی حقوق کی تنظیموں نے کئی بار نسلی امتیاز (اپارتھائیڈ) سے تعبیر کیا ہے اور غزہ میں جاری وسیع پیمانے پر تباہی اور قتل و غارت گری محض ایک سیاسی تنازع نہیں بلکہ انسانیت کے لیے ایک سنگین اخلاقی بحران ہے۔ ایسے نازک لمحے میں اسرائیلی قیادت کے ساتھ گرمجوشی کا مظاہرہ لاکھوں ہندوستانیوں کے دلوں میں گہری اذیت کا باعث بنا ہے جن کا ضمیر فلسطینی عوام اور انصاف کے ساتھ وابستہ ہے۔ امیر جماعت اسلامی ہند نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد خود نوآبادیاتی تسلط اور ناانصافی کے خلاف ایک اخلاقی جدوجہد تھی۔ ہندوستان کی قومی شناخت اور عالمی احترام اس کی سچائی، انصاف اور انسان دوستی کی وجہ سے قائم ہے۔فلسطینی عوام کے خلاف بڑے پیمانے پر انسانی مصائب اور منظم جبر کے مقابلے کسی بھی طرح کی خاموشی اس قابلِ فخر ورثے کو کمزور کر سکتی ہے اور عالمی سطح پر ایک اصولی آواز کے طور پر ہندوستان کی ساکھ کو متاثر کر سکتی ہے۔ سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہندوستان کے عوام فلسطینی مسئلے کو محض ایک جغرافیائی یا سیاسی معاملہ نہیں بلکہ ایک اخلاقی اور انسانی مسئلہ سمجھتے ہیں۔ ہندوستان کی روح ہمیشہ مذہب، جغرافیہ یا سیاسی مصلحت سے بالاتر ہو کر مظلوموں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ ہندوستان کا یہی تہذیبی مزاج اپنی قیادت کو ناانصافی کے خلاف سچ اور جرات کے ساتھ بولنے کا تقاضا کرتا ہے۔ جماعت اسلامی ہند کے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ جماعت نے ہمیشہ نوآبادیاتی قبضے، نسلی امتیاز اور ناانصافی کی مخالفت کی ہے اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی مسلسل حمایت کی ہے۔ یہ موقف کسی سیاسی مصلحت کا نتیجہ نہیں بلکہ اخلاقی اصولوں، آزادی، وقار اور انصاف کی اقدار سے مشروط ہے۔ آخرمیں انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی حقیقی طاقت محض اس کی معاشی یا تزویراتی قوت میں نہیں بلکہ اس کی اخلاقی آواز میں مضمر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا ضمیر اور اس کی تہذیبی روح کو قائم رکھنے کے لئے ملک کی قیادت کو اپنی قومی ذمہ داری ادا کرنی چاہئے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ترقی یافتہ ہندوستان کا راستہ نوجوان شہریوں کے ذہنوں اور دلوں سے ہو کر گزرتا ہے

    ترقی یافتہ ہندوستان کا راستہ نوجوان شہریوں کے ذہنوں اور دلوں سے ہو کر گزرتا ہے

    فروری 27, 2026
    جنتَر منتر پر نوکری سے نکالے گئے ہزاروں ملازمین کے حق کی آواز اٹھائیں گے :کیجریوال

    جنتَر منتر پر نوکری سے نکالے گئے ہزاروں ملازمین کے حق کی آواز اٹھائیں گے :کیجریوال

    فروری 27, 2026
    ریاستی وزیر آشیش سود نےاگرسین کالج میں انڈین نالج ٹریڈیشن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اساتذہ کے وقار کو بتایا ضروری

    ریاستی وزیر آشیش سود نےاگرسین کالج میں انڈین نالج ٹریڈیشن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اساتذہ کے وقار کو بتایا ضروری

    فروری 27, 2026
    بل گیٹس کا ازدواجی زندگی کے دوران روسی خواتین سے تعلقات کا اعتراف

    بل گیٹس کا ازدواجی زندگی کے دوران روسی خواتین سے تعلقات کا اعتراف

    فروری 27, 2026
    ترقی یافتہ ہندوستان کا راستہ نوجوان شہریوں کے ذہنوں اور دلوں سے ہو کر گزرتا ہے

    ترقی یافتہ ہندوستان کا راستہ نوجوان شہریوں کے ذہنوں اور دلوں سے ہو کر گزرتا ہے

    فروری 27, 2026
    جنتَر منتر پر نوکری سے نکالے گئے ہزاروں ملازمین کے حق کی آواز اٹھائیں گے :کیجریوال

    جنتَر منتر پر نوکری سے نکالے گئے ہزاروں ملازمین کے حق کی آواز اٹھائیں گے :کیجریوال

    فروری 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist