نیو باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنیس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مسٹر دربھنگہ اینڈ مینس فزک چیمپئن شپ 2024 ڈینمو فٹنیس دلی موڈ روڈ، رانی پور میں منعقد ہوا جس میں مسٹر دربھنگہ کوشل کمار (فٹنس فرک جیم ) کے بنے وہیں مسٹر مینس فزک دربھنگہ منوہر کمار چودھری ویرو فٹنیس کے بنے ۔مقابلے میں دربھنگہ کے مختلف جموں کے تقریباً 80 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا۔ مہمان خصوصی کے طور پر ایم ایل اے سنجئے سراوگی، انکور گپتا، مکل کمار چودھری، پنکج کمار، روی رنجن، منوج نارائن جھا اور منوج کمار شریک تھے۔مرکزی جیوری میں وجئے کمار، ابھے سندر،گنجیش کمار جھا، اجے کمار، سورج بھانو گپتا اور روی شنکر پانڈا خاص طور پر رہے۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے ایگزکیوٹیو ممبر کے طور پر ریتیش رنجن، ڈاکٹر ایس کے رائے، سدھیر آچاریہ، موہن لال کیوٹ، ابھے جھا، محمد برکت، امیت کمار، دیویش رنجن، اویناش کمار، راجیش کمار، انکت سنگھ اور آرگنائزر سکریٹری ارنو سنگھ سنگھ موجود تھے۔ اس کی جانکاری باڈی بلڈنگ اینڈ فزک اسپورٹس ایسوسی ایشن دربھنگ کے سکریٹری محمد سیف الدین نے دی ہے۔غور طلب ہو کہ ایسوسی ایشن کے سکریٹری محمد سیف الدین کا تعلق مردم خیز بستی جالے سے ہے جہاں ان کا ہیلتھ اینڈ فیٹنس ایرا جیم بھی چلتا ہے ۔اس مقابلے میں یہاں تربیت لے محمد فیض الدین نے بھی چاندی کا مڈل باڈی بلڈنگ میں اور مینس فزک میں تیسرا مقام حاصل کیا تھا۔