• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, اپریل 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

نتیش کمار نے ایک بار پھر ثابت کیا

وہ کارپوریٹ گھرانے کے سی ای او نہیں سیاست داں ہیں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 31, 2023
0 0
A A
بہارکی قیادت نے بند کی بی جے پی کی زبان
Share on FacebookShare on Twitter

شعیب رضا فاطمی
جنتا دل یونائیٹڈ نے جمعہ کے روز اپنی پارٹی کی ایک اہم میٹنگ دہلی میں کر نے کے بعد جس طرح کا سیاسی ماحول بنایا ہے وہ بی جے پی کو راس نہیں آیا ۔اور اس لئے یہ خدشہ بڑھ گیا ہے کہ آنے والے وقت میں راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ نتیش کمار کی شخصیت کو بھی بدنام کرنے کی کوئی بڑی پلاننگ بی جے پی کی طرف سے شروع کی جائے ۔کیونکہ جمعہ کی میٹنگ میں بہار سے دہلی آئے مختلف لیڈران سے نجی گفتگو میں جو باتیں نکل کر آ رہی ہیں وہ یہ ہے کہ اس بار جے ڈی یو کا ایک ایک ممبر یہی چاہتا ہے کہ نتیش کمار کو وزیر اعظم کا چہرہ بن کر سامنے آنا چاہیئے کیونکہ فی الوقت انڈیا الائنس میں نتیش کمار کے علاوہ کوئی دوسرا چہرہ ایسا نہیں ہے جو نریندر مودی کو ٹکر دے سکے ۔ نتیش کمار کے ایماندار ہونے کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ لاکھ کوشش کے باوجود مرکزی حکومت کی ایجنسیوں نے نتیش کمار کے خلاف کوئی ایسی فائل نہیں نکال سکیں جن پر نتیش کمار کے دستخط ہوں اور وہ فائل کمزور ہو ۔نریندر مودی کو اب یہ بھی لگنے لگا ہے کہ انڈیا الائنس کی دیگر پارٹیاں چاہے لاکھ ادھر ادھر کریں لیکن کانگریس کی بھی یہ مجبوری ہے کہ وہ نتیش کمار کے ساتھ کھڑی رہے ،اور شاید یہی وجہ ہے کہ سونیا گاندھی اور نتیش کمار دونوں لگاتار مایا وتی کے رابطے میں ہیں اور نتیش کمار اور سونیا گاندھی نے مایا وتی کو یہ آفر بھی دیا ہے کہ وہ اتر پردیش میں کم سیٹوں پر بھی صبر کر لیں ،کیونکہ ان سیٹوں کی کمی دوسری ریاستوں میں خود کانگریس کر دیگی ،اور جیسا کہ ذرائع بتاتے ہیں کہ مایا وتی اس آفر کو قبول بھی کر سکتی ہیں ۔اب بی جے پی نتیش کمار کی طرف سے صرف مایوس ہی نہیں ہے بلکہ خوفزدہ بھی ہے ،کیونکہ پچھلے دس دنوں سے گودی میڈیا مسلسل یہ پرچار کر رہا تھا کہ نتیش کمار ایک بار پھر این ڈی اے کا رخ کرنے والے ہیں ۔للن سنگھ کے مستعفی ہونے کی خبر کو بھی میڈیا نے جنتا دل یونائیٹیڈ کے پاش پاش ہونے سے جوڑ کر دکھایا ،اس دوران بی جے پی کی طرف سے بار بار یہ اعلان بھی کیا جاتا رہا کہ بی جے پی کے سارےدروازے نتیش کمار کے لئے بند ہیں اور اس طرح بی جے پی نتیش کمار کی شخصیت کو کمزور کرنے کی سازش کر رہی تھی ۔گودی میڈیا یہ باور کرانے میں مصروف تھی کہ نتیش کمار بی جے پی کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں ۔اور اب جب یہ سارے افواہ اپنی موت آپ مرچکے ہیں تو ایک بار پھر مودی اینڈ کمپنی کو ڈر ستانے لگا ہے کہ اگر نتیش کمار کی سوشل انجینئرنگ نے کام کر دیا تو نتیش کمار بی جے پی کے کھاتے سے چالیس پچاس سیٹ بڑی آسانی سے نکال سکتے ہیں ۔اور اسی حکمت عملی کے تحت نتیش کمار اتر پردیش کے پھول پور سے انتخاب لڑنے کا ارادہ بھی کرچکے ہیں ۔یہ پھول پور جواہر لعل نہرو کی سیٹ ہے ۔نتیش کمار کا اتر پردیش سے انتخابی میدان میں اترنا بی جے پی کے لئے کم نقصاندہ نہیں ہے کیونکہ پھر اتر پردیش میں تمام کورمی ووٹ سمٹ کر انڈیا الائنس کی طرف آ جائے گا کیونکہ انہیں اشارہ مل جائے گا کہ 2024میں اگر انڈیا الائنس کامیاب ہوتی ہے تو نتیش کمار کا وزیر اعظم بننا طئے ہے ۔اور اس پیغام کے نشر ہوتے ہی پورے ملک میں یہ پیغام جائے گا کہ اب دلت ،مہادلت اور اوبی سی کے دن پھرنے والے ہیں کیونکہ اس وقت پورے ملک میں سوشل انجینئیرنگ کا سب سے بڑا چہرہ نتیش کمار کا ہی ہے ۔نتیش کمار سے مودی لابی کے خوفزدہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ اپنے منہ اور اپنی میڈیا کے توسط سے خود کو فقیر کہنے والے وزیر اعظم نتیش کمار کی سادگی کے آگے کہیں کھڑے نہیں ہوتے ۔نتیش کمار آج بھی فائیو اسٹار کلچر سے بہت دور ہیں ۔وہ کسی بھی شہر میں کسی ہوٹل میں ٹھہرنے کی جگہ اپنے کسی نجی دوست کے یہاں ٹھہرنا زیادہ پسند کرتے ہیں ۔نتیش کمار ایک گرہست ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے لیکن اسے کوئی نہیں جانتا کہ وہ کیا کرتا ہے اور کہاں رہتا ہے ۔لیکن خود کو فقیر کہنے والے کے دوست کا بیٹا بھی بی سی سی آئی کا جنرل سکریٹری ہے ۔جہاں تک سیاسی تجربہ اور مقبولیت کی بات ہے تو انڈیا الائنس کا تصور اور اسے منصہ شہود پر لانے کا جوکھم بھرا کام نتیش کمار نے جتنی آسانی سے کیا اس کی کوئی مثال نہیں ۔یہ نتیش کمار ہی ہیں جنہوں نے کیجریوال اور راہل گاندھی کو ایک میز پر بٹھا دیا ،ممتا بنرجی سے کانگریس کی میٹنگ کرا دی اور بی جے پی کے ایک امیدوار کے سامنے انڈیا الائنس کا ایک امیفوار کھڑا کرنے کا تصور دیا ۔ایک ایسا تصور جس پر ایمانداری سےکام کر کے ہی نریندر مودی اینڈ کمپنی سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے اور ملک کو حقیقی ترقی کی شاہراہ پر لایا جا سکتا ہے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    اپریل 23, 2026
    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ  کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    اپریل 23, 2026
    پہلی برسی پر جاں بحق ہونے والوں کو ملک کی خراج عقیدت پیش

    پہلی برسی پر جاں بحق ہونے والوں کو ملک کی خراج عقیدت پیش

    اپریل 23, 2026
    سپریم کورٹ نے آئی پیک پر ای ڈی کی کارروائی کے  دوران ممتا بنرجی کی مداخلت پر سخت اعتراض ظاہر کیا

    سپریم کورٹ نے آئی پیک پر ای ڈی کی کارروائی کے دوران ممتا بنرجی کی مداخلت پر سخت اعتراض ظاہر کیا

    اپریل 23, 2026
    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    اپریل 23, 2026
    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ  کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    اپریل 23, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist