• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اکتوبر 20, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

او آئی سی کا مسجد اقصیٰ کی حالیہ بے حرمتی کےخلاف اجلاس

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 11, 2023
0 0
A A
او آئی سی کا مسجد اقصیٰ کی حالیہ بے حرمتی کےخلاف اجلاس
Share on FacebookShare on Twitter

ریاض :اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی اپنے تازہ غیر معمولی اجلاس میں مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی وزیر کی اشتعال انگیز کارروائی مذمت کی ہے اور فلسطین کاز کی مرکزی اہمیت کا اعادہ کیا ہے۔او آئی سی کا اجلاس سیکرٹری جنرل کے زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں مسجد اقصیٰ اور القدس شریف کے خلاف تام اسرائیلی پالیسیوں اور قدامات کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا گیا ہے، اجلاس میں کہا گیا القدس شریف پوری اسلامی امہ کے دل کے قریب تر ہے۔غیر معمولی اجلاس کے اختتام پر میں او آئی سی کی طرف سے 17 نکاتی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ جس میں اسرائیلی مذمت کے علاوہ مسلم ممالک ، عالمی اداروں ، تنظیموں ، مذہبی رہنماوں اور انسانی حقوق کے اداروں کو اس اہم معاملے کی طرف متوجہ کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے جس طرح کی اشتعال انگیز کارروائی اسرائیلی وزیر بین گویر نے کی ہے یہ قابل مذمت ہے اور اس طرح کی کوئی بھی متصبانہ کارروائی قبول نہیں۔ او آئی سی نے قرار دیا بین گویر کی شہرت انتہا پسندی کے حوالے سے ہے۔ اس لیے اس کی اشتعال انگیزی انتہائی سنگین نوعیت کی ہے۔نیز یہ کہ ہر روز اسرائیلی نوآبادیاتی قابض اتھارٹی کی طرف سے سامنے آرہے ہیں۔ اسرائیلی حکومتی عہدے دار، فوجی حکام، سب اشتعال انگیزی، فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ اس طرح کی خلاف ورزیوں کی کہیں اور نظیر نہیں ملتی۔اسرائیل اور اس کے عہدے داروں کی کارروائیاں مسجد اقصیٰ کی موجودہ اور تاریخی حیثیت کو تبدیل کرنے کے لیے ہے۔ یہ مذہبی بنیادوں پر آگ بھڑکانے اور اسے ہوا دینے کی ایک کوشش بھی ہے۔او آئی سی نے قرار دیا کہ مسجد اقصیٰ میں پیش آنے والے واقعات کی اولیں ذمہ داری اسرائیل کے نوآبادیاتی طرز کے قبضے پر عاید ہوتی ہے۔ یہ اسرائیل ہی ہے جو اپنے عہدے داروں اور حکام کے تحفظ دیتا تاکہ بالآخرمسجد اقصیٰ کے سٹیٹس کو تبدیل کر سکے۔ لیکن خیال رہے کہ اس طرح کی تمام غیر قانونی پالیسیوں اور اقدامات کے مضمرات بھی بھگتنا پڑیں گے۔جاری کردہ اعلامیہ میں اسلامی کانفرنس تنظیم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کی ضامن کے طور پر اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اسرائیل کے خلاف ضروری اقدامات کرے۔اس موقع پر سلامتی کونسل کے ارکان خصوصاً کو سراہاً گیا جنہوں نے بین گویر کی مسجد کے حوالے سے حالیہ اشتعال انگیزی کو مسترد کیا اور اس کی مذمت کی۔او آئی سی نے تمام بین الاقوامی برادری سے بالعموم اور سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سے بالخصوص مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی خطرناک اقدامات اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی مذمت کے ساتھ ساتھ مذکورہ اسرائیلی وزیر پر پابندیاں بھی عاید کریں۔بطور خاص مسجد اقصیٰ اور اس کے احاطے کا ذکر کرتے ہوئے او آئی سی عالمی برادری اور مسلم امہ کو یاد دلایا کہ یہ 144 ایکڑ پر محیط ہے۔ یہ ساری جگہ خالصتا ًمسلمانوں کی عبادت کے لیے ہے۔ بین الاقوامی قانون بھی مسجد اقصیٰ کے اس سٹیٹس کو تسلیم کرتا ہے۔فلسطینی عوام کا حق اقتدار القدس شریف اور اس کے تمام مقدس مقامات پر محیط ہے۔ یہ سارا قدیمی شہر اور اس کے دیورایں سب مسلمانوں کی ملکیت ہیں۔ مگر اسرائیل انہیں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔او آئی سی نے حالیہ دنوں میں مقبوضہ یروشلم میں مسیحی قبرستان کی بے حرمتی اور مسیحی اراضی پر اسرائیلی قابض اتھارٹی کے کیے گئے قبضے کی مذمت کی نیز مطالبہ کیا کہ جنیوا کنونشن کے مطابق اسرائیل کو ان جرائم کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے اس سے جواب طلبی کی جائے۔غیر معمولی اجلاس میں او آئی سی نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف لگائی گئی حالیہ پابندیوں کی بھی مذمت کی اور تمام مذہبی رہنماوں اوربین الاقوامی حکام سے اپیل کی کہ اسرائیل کے خطرناک عزائم کا ادارک کرتے ہوئے اس کے خلاف سخت موقف اختیار کریں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025

    خواتین صف اول میں

    اکتوبر 16, 2025
    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    اکتوبر 16, 2025
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist