• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مئی 9, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

پی ڈی پی اور بی جے پی کی دوغلی پالیسی ایک جیسی

بھاجپا لیڈران جموں میں ایک بات کرتے ہیں اوربانہال میں دوسری بات کرتے ہیں:عمر عبداللہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 9, 2024
0 0
A A
پی ڈی پی اور بی جے پی کی دوغلی پالیسی ایک جیسی
Share on FacebookShare on Twitter

فاروق تانترے
سرینگر،سماج نیوز سروس:جموں و کشمیر کے عوام کو تقسیمی عناصر سے ہوشیار کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اپیل کی ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں سوچ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کریں کیونکہ یہاں آپ کے ووٹوں کو تقسیم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر کوششیں ہورہی ہیں، موقعہ پرست سیاسی جماعتیں ایک جگہ ایک بات کرتی ہیں اور دوسری جگہ دوسری باتیں کرتی ہیں، یہ سب کچھ عوام کو گمراہ کرنے کیلئے کیا جارہاہے۔ کل ملک کے وزیر دفاع نے بانہال میں تقریر کی ہم پاکستان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں لیکن جب نیشنل کانفرنس نے اپنے منشور میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت کی کوششوں کا حوالہ دیا تو وزیر داخلہ امیت شاہ صاحب کو وہ راس نہیں آیا اور انہوں نے جموں میں اسی بات پر ہمیں نشانہ بنایا۔ اب ہوم منسٹر صاحب ٹھیک ہیں یا وزیر دفاع صحیح بول رہے ہیں؟یہ لوگ بانہال میں ایک بات کرتے ہیں اور جموں میں دوسری بات کرتے ہیں۔بانہال میں چنائو ی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبد اللہ نے کہا کہ وزیر داخلہ جموں میں کہتے ہیں کہ ہم حریت کیساتھ نہیں بلکہ نوجوانوں کیساتھ بات کریں گے جبکہ دفاع بانہال میں کہتے ہیں کہ ہم نے 2016میں اپوزیشن اراکین پارلیمان کے ذریعے حریت کیساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ اب خدارا بتایئے کہ بی جے پی کی اصل پالیسی کیا ہے؟ کیا بانہال کیلئے ان کی پالیسی ایک اور جموں کیلئے الگ ہے؟ دونوں چیزیں نہیں ہوسکتی ہیںاور صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ باتیں جذبات کیساتھ کھیلنے کیلئے کی جارہی ہیں۔ عمر عبداللہ حلقہ انتخاب بانہال میں نیل اور گول میں چنائوی جلسوں سے خطاب کررہے تھے، جس کا انعقاد پارٹی اُمیدوار سجاد شاہین نے کیا تھا۔ پی ڈی پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی کی طرح قلم دوات جماعت کی پالیسی بھی سمجھ نہیں آتی ہے، وہ لوگ آج دوبارہ عوام سے بی جے پی کیخلاف ووٹ مانگ رہے ہیں، کیا یہ وہی نعرہ نہیں ہے جو محبوبہ مفتی کی پارٹی نے2014میں استعمال کیا تھا اور لوگوں سے بی جے پی کو باہر رکھنے کیلئے ووٹ لیکر انتخابی نتائج آنے کے ساتھ ہی ایک بار نہیں بلکہ دو بار بی جے پی کیساتھ حکومت بنائی۔ اور پی ڈی پی نے ہماری غیر مشروط حمایت کے باوجود بی جے پی کیساتھ ہاتھ ملایا جبکہ ہم نے 6سال مکمل طو پر حکومت چلانے کیلئے پی ڈی پی کو پیشکش کی تھی تاکہ بھاجپا کو باہر رکھا جائے۔ اگر آج ہمارا اپناجھنڈا، ہمارا اپنا آئین نہیں ہے، اگر آج ہماری زمینوں پر ہمارا حق نہیں ہے، اگر آج ہمارے دریائوں پر ہمارا حق نہیں رہا، اگر آج اس ریاست کے دو ٹکڑے ہوئے ہیں ، تو وہ پی ڈی پی کے اُسی فیصلے کی بدولت ہوئے ہیں۔پی ڈی پی اور بھاجپا یارانے پر بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ 2019کے بعد بی جے پی نے ہی جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن چھینی، ریاست کے دو ٹکڑے ہیں، اس ریاست کو بے چینی کی نظر کردیا اور لوگوں کو غیر یقینیت کے بھنور میں دھکیل دیا لیکن اس کے باوجود محبوبہ مفتی اور پی ڈی پی والوں کی تقریروں میں 90فیصد مخالف نیشنل کانفرنس کی ہوتی ہے اور بی جے پی کا برائے نام ذکر ہوتا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ تار کہیں نہ کہیں آج بھی جڑے ہوئے ہیں۔کانگریس کے بانہال کی نیشنل کانفرنس کیخلاف تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دو ماہ قبل جب میں نے بانہال میں کانگریس کے پارلیمانی اُمیدوار کیلئے مہم چلائی تب تو مذکورہ اُمیدوار نے میری اور نیشنل کانفرنس کی تعریفوں کے پُل باندھے اور آج مخالفت کررہے ہیں، وہ تب سچ کہہ رہے تھے یا اب سچ کہہ رہے ہیں۔ جو کام مذکورہ اُمیدوار بانہال میں گن رہا ہے وہ ہماری مہربانی ہے کہ ہم نے اُسے ان کاموں پر اپنا پتھر لگانے کی اجازت دی نہیں تو بحیثیت وزیر اعلیٰ میں ہر ایک کام کی اپنے ہاتھوں سے شروعات کرتا۔ آج بھی اُن کاموں کی فائلوں میں میرے دستخط موجود ہونگے، میں نے بحیثیت وزیر اعلیٰ وہ کام کسی اُمیدوار یا کسی جماعت کیلئے نہیں کرائے ، بلکہ یہاں کے عوام کیلئے کئے۔ مجھے اس اُمیدوار کی مخالفت کرنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن جو اُس نے کل ہمارے خلاف مورچہ کھولا ہے اُس کا جواب تو ہمیں ضرور دینا پڑیگا، اس شخص کو پارٹی نے الیکشن بگل بجتے ہی پی سی سی صدر کے عہدے کے لائق نہیں سمجھا اور عہدے سے ہٹا دیا تو بانہال کے عوام کو اس ووٹ کیوں دے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    پچھلے 5 مہینوں میں پانی کی فراہمی سے متعلق 25,525شکایات حل کئے گئے:وزیر

    مئی 9, 2025

    محکمہ اقلیتی فلاح کے ذریعہ جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا

    مئی 9, 2025

    پٹنہ سٹی کی معروف شخصیت محمد فخر الحسن اپنی اہلیہ محترمہ کے ہمراہ حج کے مبارک سفر پر روانہ

    مئی 9, 2025

    دہلی ایئرپورٹ سے بہار کے 404عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ روانہ

    مئی 9, 2025

    پچھلے 5 مہینوں میں پانی کی فراہمی سے متعلق 25,525شکایات حل کئے گئے:وزیر

    مئی 9, 2025

    محکمہ اقلیتی فلاح کے ذریعہ جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا

    مئی 9, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist