دوبئی سے سید پرویز قیصر
دوبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے خواتین کے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں میں آسڑیلیا کی خواتین نے پاکستان کی کی خواتین کے خلاف نو وکٹ سے کامیابی حاصل کہ جو اسکی مشترکہ طور پر وکٹوںکے اعتبار سے سب سے بڑی جیت تھی۔ اس میچ میں پاکستان کی خواتین پہلے بلے بازی کرتے ہوئے19.5 اوور میں82 رن بناکر آوٹ ہوگئی تھیں جو ان کا آسڑیلیا کی خواتین کے خلاف سب سے کم اسکور بھی ہے۔ آسڑیلیا نے11 اوور میں ایک وکٹ پر83 رن بناکر جیت اپنے نام کی تھی۔
اس سے پہلے پاکستان کی خواتین کا آسڑیلیاکی خواتین کے خلاف سب سے کم اسکور 20 اوور میں نو وکٹ پر91 رن تھا جو اس نے سلہٹ میں29 مارچ2014کو بنایا تھا۔ اس میچ میں آسڑیلیا نے94 رن سے جیت حاصل کی تھی۔ اس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں دووکٹ پر185 رن بنائے تھے۔
آسڑیلیا کی خواتین نے پاکستان کی خواتین کے خلاف پہلی مرتبہ نو وکٹ کی جیت گولڈ کوسٹ میں30 اگست2014 کو ہوئے میچ میں حاصل کی تھی۔ اس میچ میں پاکستان کی خواتین نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے20 اوور میں92 رن بنائے تھے۔ آسڑیلیا نے12.3 اوور میں ایک وکٹ پر 95 رن بناکر نو وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔
کوالالمپور میں29 اکتوبر 2018 کو ہوئے میچ میں آسڑیلیا کی خواتین نے دوسری مرتبہ پاکستان کی خواتین کو نو وکٹ سے ہرایا تھا۔ اس میچ میں پاکستان کی خواتین نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میںآٹھ وکٹ پر97 رن بنائے تھے۔ آسڑیلیا نے10.2 اوور میں ایک وکٹ پر98 رن بناکر میچ نو وکٹ سے جیتا تھا۔
آسڑیلیا کی خواتین کو پاکستانی خواتین ابھی تک شکست دینے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔ ابھی تک دونوں کے درمیان جو16 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیںاس میں سے آسڑیلیا کی خواتین نے14 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور دو میچ نامکمل رہے ہیں۔ آسڑیلیا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ گول میں29 ستمبر2012کو کھیلا گیا تھا جوآسڑیلیا کی خواتین نے ڈکورتھ اینڈ لوئیس قاعدے کے تحت 25 رن سے جیتا تھا۔ اس میچ میں آسڑیلیا کی خواتین نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 146 رن بنائے تھے۔پاکستان کی خواتین نے 9 اوور میں تین وکٹ پر 38 رن بنائے تھے۔ پاکستان کی خواتین کو اس میچ میں بارش کے بعد نو اوور میں64 رن بنانے تھے۔
پاکستان کی خواتین کے خلاف آسڑیلیاکی خواتین نے ابھی تک کوئی میچ پاکستان کی سرزمیں پر نہیں کھیلا ہے۔ خواتین کے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں دونوں کا مقابلہ چار مرتبہ ہوا ہے اور ہرتبہ آسڑیلیا نے آسان جیت ہی حاصل کی ہے۔ آٹھ میں سے چھ مرتبہ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ جیتنے والی آسڑیلیا کی خواتین نے گول میں ڈکورتھ اینڈ لوئیس قاعدے کے تحت جیت حاصل کرنے کے بعد اس نے پاکستانی خواتین کو سلہٹ میں29 مارچ2014 کو ہوئے میچ میں94 رن سے کیامیابی اپنے نام کی تھی۔ پروڈینس میں9 نومبر2018 کو ہوئے میچ میں آسٹریلیا کی خواتین نے پاکستان کے خلاف 52 رن سے جیت اپنے نام کی تھی۔