کوالالمپور، 08 جنوری (یو این آئی) دو مرتبہ کی اولمپک تمغہ یافتہ کھلاڑی پی وی سندھو نے جمعرات کے روز جاپان کی آٹھویں سیڈ توموکا میازاکی کو شکست دے کر سپر 1000 ایونٹ ملائیشیا اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔سابق عالمی چیمپئن سندھو نے پہلا گیم یکطرفہ انداز میں 21-8 سے جیتا، جبکہ دوسرے گیم میں بھی اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے مقابلہ 21-13 سے اپنے نام کر لیا۔کوارٹر فائنل میں پی وی سندھو کا سامنا چین کی گاؤ فانگ جی اور جاپان کی تیسری سیڈ آکانے یاماگوچی کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی فاتح کھلاڑی سے ہوگا۔












