• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, اپریل 29, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

قطری وزیر اعظم کا اسرائیلی بمباری کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

سعودی عرب دوحہ پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے قطر کے ساتھ ہے: وزیر خارجہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 10, 2025
0 0
A A
قطری وزیر اعظم کا اسرائیلی بمباری کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
Share on FacebookShare on Twitter

دوحہ (یو این آئی) قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے حالیہ اسرائیلی حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک محض مذمت پر اکتفا نہیں کرسکتا، بلکہ بھرپور ردعمل کا اختیار محفوظ رکھتا ہے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قطری وزیراعظم نے دوحہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا حملہ نہ صرف غیرقانونی اور اشتعال انگیز تھا بلکہ اس کا مقصد غزہ جنگ بندی کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے کا وقت اس اجلاس کے ساتھ جڑا تھا جس میں حماس کی مذاکراتی ٹیم امریکی تجاویز پر غور کر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑے ہیں اب صرف بیانات نہیں بلکہ عملی اقدامات کا وقت ہے۔شیخ محمد نے اعلان کیا کہ قطر اسرائیل کے خلاف قانونی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر جوابدہی کے لیے ایک قانونی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔قطری وزیراعظم نے کہا کہ نیتن یاہو خطے کو جان بوجھ کر افراتفری کی طرف دھکیل رہے ہیں، جبکہ اسرائیلی جارحیت پورے مشرق وسطیٰ کے امن کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ قطر نے غزہ جنگ بندی میں ثالثی کا کردار معطل کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ثالثی کی کوششیں جاری ہیں اور کوئی بھی ہمیں اس راستے سے روک نہیں سکتا۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کی جانب سے حملے کی پیشگی اطلاع دیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، کیونکہ حملے کے 10 منٹ بعد امریکی حکام نے رابطہ کیا، تاہم ڈرون ریڈار پر نہ آنے کے باعث قطر اسے روکنے میں ناکام رہا۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے قطری ہم منصب اور وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔انہوں نے قطر کے ساتھ مملکت کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور دوحہ پر اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس حملے کو مجرمانہ فعل اور عالمی قوانین و روایات کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب قطر کی سلامتی کے تحفظ اور خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔اسی تناظر میں سعودی وزیر خارجہ نے اپنے مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی اور اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے بھی علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک گفتگو کی۔ ان رابطوں میں اس اسرائیلی جارحیت کے خطرناک مضمرات پر تبادلہ خیال کیا گیا جو نہ صرف قطر بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہے۔ تینوں وزرائے خارجہ نے زور دیا کہ عالمی برادری اسرائیل کے ان اقدامات کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے جو خطے کے امن اور استحکام کو متزلزل کر رہے ہیں۔ادھر اسرائیلی فوج نے منگل کے روز دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے والی کارروائی کی باضابطہ ذمہ داری قبول کر لی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    گھر میں گھس کر خواتین پر حملہ اور چھیڑ چھاڑ

    گھر میں گھس کر خواتین پر حملہ اور چھیڑ چھاڑ

    اپریل 29, 2026
    بنگال میںآخری مرحلہ کی ووٹنگ آج

    بنگال میںآخری مرحلہ کی ووٹنگ آج

    اپریل 29, 2026
    معروف تعلیمی ادارے جامعہ سراج العلوم کو کردیا گیاسیل

    معروف تعلیمی ادارے جامعہ سراج العلوم کو کردیا گیاسیل

    اپریل 29, 2026
    عالمی تیل پیدا کرنے والے گروپ کے لیے بڑا دھچکا

    عالمی تیل پیدا کرنے والے گروپ کے لیے بڑا دھچکا

    اپریل 29, 2026
    گھر میں گھس کر خواتین پر حملہ اور چھیڑ چھاڑ

    گھر میں گھس کر خواتین پر حملہ اور چھیڑ چھاڑ

    اپریل 29, 2026
    بنگال میںآخری مرحلہ کی ووٹنگ آج

    بنگال میںآخری مرحلہ کی ووٹنگ آج

    اپریل 29, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist