• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جولائی 13, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

رحمانی30 نے جے ای ای مینس میں86 فیصدکامیابی کا نیا ریکارڈ قائم کیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 30, 2024
0 0
A A
رحمانی30 نے جے ای ای مینس میں86 فیصدکامیابی کا نیا ریکارڈ قائم کیا
Share on FacebookShare on Twitter

رحمانی 30 پریس ریلیز ( 29 اپریل 2024)،ہمارا سماج:انجینئرنگ کے سخت ترین مقابلہ جاتی امتحان JEE MAINS 2024 میں سابقہ سالوں کی طرح اس سال بھی رحمانی 30 کے طلبہ وطالبات نے شاندار اور نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔اپنے قیام 2008 سے ہی رحمانی 30 مسلسل کامیابی کے منازل طے کر رہا ہے اور مسلم بچوں کو ملک وبیرون ملک کے اعلیٰ تعلیمی واقتصادی اداروں میں بھیج رہا ہے۔ واضح رہے کہ IIT یعنی انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ملک کا سب سے نمایاں اور ممتاز انجینئرنگ کا ادارہ ہے، جس کے لیے پہلے JEE-MAINS کوالیفائی کرنا پڑتا ہے۔ رحمانی 30 کے 205 میں سے 176 طلبہ و طالبات نے اس امتحان میں کامیابی حاصل کرکے خود کو جے ای ای ایڈوانسڈ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ الحمدللہ کامیاب طلباء میں 99 پرسنٹائل حاصل کرنے والے کل 9 طلبہ وطالبات رہے، جب کہ 98 پرسنٹائل کے زمرے میں کل 13، اسی طرح 97 پرسنٹائل کے زمرے میں 19، اور 96 پرسنٹائل کے زمرے میں7، 95 پرسنٹائل کے زمرے میں17 طلبہ وطالبات رہے۔ مجموعی طور پر کامیاب ہونے والے 176 اسٹوڈینٹس میں کل 128 طلبہ وطالبات 90 پرسنٹائل سے اوپر رہے ہیں۔ الحمد للہ۔ آل انڈیا رینک (کٹیگری) 894 اور انڈیا رینک (جنرل) 3247، رہا۔ رحمانی 30 کے طلبہ کی کامیابی کا تناسب 86 فیصد رہا۔ ماشاء اللہ واضح رہے کہ حضرت مولانا محمد ولی صاحب رحمانی علیہ الرحمہ کی خواہش تھی کہ رحمانی 30 کے ذریعہ اعلی تعلیم کو مسلم بچوں اور بچیوں کے درمیان عام کیا جائے اور اسے مفت رکھا جائے۔ مولانا کی اس خواہش کا احترام کرتے ہوئے رحمانی30 کوچنگ کے نظام کو بالکل مفت رکھا گیا ہے۔ اور تعلیم و تعلم یعنی کوچنگ کی کوئی فیس کسی بھی اسٹوڈینٹ سے نہیں لی جاتی ہے۔ جب کہ یہی فیس دیگر اداروں میں دو لاکھ سے سات لاکھ تک لی جاتی ہے۔ البتہ رہائش اور کھانے پینے کا معاوضہ اسٹوڈینٹ سے لیا جاتا ہے۔ لیکن جو طالب علم ادارہ کی جانب سے متعین کردہ قیام وطعام کا معاوضہ دینے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں یا جتنا دے سکتے ہیں پھر بھی نہیں دے پائے یہ ادارہ انھیں بھی دیگر بچوں کی طرح مفت میں قیام و طعام کی سہولت فراہم کراتا ہے۔ رحمانی 30 کے موجودہ نظام میں ایسے کئی طلبہ وطالبات ہیں جو ادارہ کے مکمل، جزوی اور فری تعاون کے ساتھ زیر تعلیم ہیں، رحمانی 30 کی یہ خصوصیت ہے کہ جو طلبہ و طالبات ادارہ کے جزوی اور فری تعاون پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں ادارہ نے کبھی ایسے طلبہ وطالبات کے ساتھ غیر امتیازی سلوک نہیں کیا ہے، نا ہی کوچنگ میں اور نا ہی قیام و طعام میں۔ الحمد للہ رحمانی پروگرام آف ایکسلنس (رحمانی 30) کے پٹنہ کے متعدد سینٹرز کے علاوہ جہان آباد (بہار)، حیدر آباد، بنگلور، خلد آباد (مہاراشٹر) علی گڑھ (یوپی) جیسے مختلف شہروں میں کام کر رہا ہے، جہاں ملک کے متعدد صوبوں کے علاوہ این آر آئی طلبہ و طالبات بھی اعلیٰ مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری میں مشغول ہیں۔ یقینا آج رحمانی پروگرام آف ایکسلنس (رحمانی 30) ان مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی کی ضمانت بن چکا ہے۔ رحمانی 30 کے موجودہ سرپرست حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب امیر شریعت بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ نے کہا ہے کہ یقینا یہ کامیابی اللہ کے فضل وکرم سے ہی ممکن ہوسکی ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر ہم سب کا باہمی تعاون نا ہو تو سلسلہ وار سال در سال ایسی تاریخی کامیابی کا حصول ہرگز ممکن نہیں۔رحمانی 30 کے سی ای او جناب فہد رحمانی صاحب نے اس موقع سے طلبہ وطالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے، رحمانی 30 کے تمام مخلصین، معاونین، اساتذہ کرام، ٹیم ممبران اور گارجین حضرات کا شکریہ ادا کرہتے ہوئے مفکر اسلام حضرت مولانا محمد ولی صاحب رحمانی علیہ الرحمۃ (بانی رحمانی 30) کے خواب کو آگے لے جانے کا عزم کیا اور آپ تمام لوگوں سے اس کامیاب رحمانی مشن سے جڑنے کی گزارش کی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    جولائی 12, 2025
    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    جولائی 12, 2025

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist