سید پرویز قیصر
بنگلہ دیش کے خلاف چنئی میں جاری پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن بنگلہ دیش کی دوسری اننگ میں روی چندرن اشون نے15 اوور میں63 رن دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جس کے بعد وہ ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم، چیپوک ۔ چنئی میں پانچویں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بالر بن گئے۔
اس آف اسپنر نے2013 سے اب تک جو پانچ ٹسٹ کھیلے ہیں انکی دس اننگوں میں285.3 اوور میں800 رن دیکر24.24 کی اوسط اور 51.90 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ33 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ انہوں نے چار مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ اور ایک مرتبہ ایک میچ میں دس یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ اس میدان پر انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی42 اوور میں103 رن دیکر سات وکٹ ہے جو انہوں نے آسڑیلیا کے خلاف فروری 2013 میں ہوئے ٹسٹ میں انجام دی تھی۔ اسی میچ میں انہوں نے198 رن دیکر بارہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جو ایک میچ میں اس میدان پر انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔ان کی اس شاندار کارکردگی کی وجہ سے ہندوستان نے آسڑیلیا کوآٹھ وکٹ سے شکست دی تھی۔
اس میدان پر سب سے زیادہ وکٹ لینے کا اعزاز لیگ اسپنر انیل کومبلے کے پاس ہے جنہوں نے 1993 اور2008 کے درمیان یہاں جو8 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں انکی13 اننگوں میں 354.4 اوور میں19.56 کی اوسط اور44.33 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ48 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ وہ پانچ مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹ اور ایک مرتبہ ایک ٹسٹ میں دس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔آسڑیلیا کے خلاف اکتوبر2004 میں انہوں نے 17.3 اوور میں48رن دیکر سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جو انکی ایک اننگ میں سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔ اسی میچ میں وہ181 رن دیکر 13 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے جو ایک ٹسٹ میں انکی سب سے اچھی بالنگ ہے۔ یہ ٹسٹ کسی فیصلہ کے بغیر ختم ہوا تھا۔
آف اسپنر ہربھجن سنگھ اس میدان پر دوسرے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بالر ہیں۔انہوں نے2001 اور2013 کے درمیان کجو سات ٹسٹ میچ یہاں کھیلے انکی13 اننگوں میں422.5 اوور میں1178رن دیکر28.04 کی اوسط اور60.40 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ42 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ وہ تین مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹ اور ایک مرتبہ ایک میچ میں دس یا اس سے زیادہ وکٹ لینے میں کامیاب رہے تھے۔آسڑیلیا کے خلاف مارچ2001 میں انہوں نے41.5 اوور میں84 رن دیکر آٹھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جو ایک اننگ میں انکی سب سے اچھی بالنگ تھی۔ اس میچ میں وہ217 رن دیکر 15 وکٹ لینے میں کامیاب رہے تھے جو ایک ٹسٹ میں انکی سب سے اچھی بالنگ تھی۔ اس میچ میں ہندوستان نے دو وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔
جس تیز بالر نے چنئی میں سب سے زیاد ہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے وہ کپل دیو ہے۔کپل دیو نے اس میدان پر 1979 اور1993 کے درمیان جو11ٹسٹ میچ کھیلے ہیں انکی21 اننگوں میں310.3 اوور میں1092 رن دیکر27.30 کی اوسط اور46.57 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ40 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔انہوں نے دو مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹ اور ایک مرتبہ ایک ٹسٹ میں دس سے زیادہ کھلاڑیوںکو آوٹ کیا ہے۔ پاکستان کے خلاف جنوری1980 میں ہوئے ٹسٹ میچ میں انہوں نے23.4 اوور میں 56 رن دیکر سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جو ایک اننگ میں انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی رہی۔اس ٹسٹ میں وہ 146رن دیکر گیارہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے جو ایک ٹسٹ میں انکی سب سے اچھی بالنگ تھی۔ ہندوستان نے اس ٹسٹ میں دس وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔
ایراپلی پرسنانے اس میدان پر1967 اور1977 کے درمیان جو پانچ ٹسٹ میچ کھیلے انکی دس اننگوں میں270 رن دیکر270 اوور میں672 رن دیکر18.66 کی اوسط اور45.00 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ36 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ دو مرتبہ وہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ اور ایک مرتبہ ایک ٹسٹ میں دس کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ایک اننگ میں انکی سب سے اچھی بالنگ آسڑیلیا کے خلاف دسمبر1969 میں انجام دی تھی ۔انہوں نے31 اوور میں74 رن دیکر چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ اس ٹسٹ میں وہ 174 رن دیکر دس کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے جو ایک ٹسٹ میں انکی سب سے اچھی بالنگ تھے۔ ہندوستان کو اس ٹسٹ میں 77 رن سے شکست ہوئی تھی۔