سید پرویز قیصر
آف اسپنر روی چندرن اشون ہندوستان کی جانب سے ٹسٹ کی چوتھی اننگ میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف چنئی میں کھیلے گئے ٹسٹ میں چوتھی اننگ میں چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کے بعد یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس ٹسٹ کے اختتام تک ان کو 2012 سے اب تک جن38 ٹسٹ میچوں میں چوتھی اننگ میں بالنگ کرائی ہے ان میں35 اننگوں میں4374 بالوں پر1887 رن دیکر19.06 کی اوسط اور8 44.1 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ99 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ کانپور میں سریز کے دوسرے ٹسٹ میچوں میں وہ چوتھی اننگ میں اپنے وکٹوں کی سنچری مکمل کرسکتے ہیں۔ وہ سات مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیا ب رہے ہیں۔ جن ٹسٹ میچوں میں انہوں نے چوتھی اننگ میں بالنگ کی ہے اس میں تین مرتبہ وہ ٹسٹ میں وہ دس کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف اکتوبر2016 میں اندور میں کھیلے گئے ٹسٹ میچ میں انہوں نے13.5 اوور میں 59 رن دیکر سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جو انکی چوتھی اننگ میں سب سے اچھی بالنگ ہے۔اس میچ میں دوسری اننگ میں انہوں نے27.2 اوور میں81 رن دیکر چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ ہندوستان نے اس میچ میں321 رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔
روی چندرن اشون نے ابھی تک چوتھی اننگ میں سات مرتبہ پانچ یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ ان سے پہلے سری لنکا کے متھیہ مرلی دھرن اور آسڑیلیا کے شین وارن ایسا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ سب سے زیادہ مرتبہ چوتھی اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹ سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ نے حاصل کئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے اس اسپنر کو 2004 اور2018 کے درمیان جن41 ٹسٹ میچوں کی 40 اننگوں میں بالنگ کا موقع ملا ہے اس میں5004 بالوں پر2080 رن دیکر18.08 کی اوسط اور1 43.5 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ115 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔انہوں نے بارہ مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ اور پانچ مرتبہ ایک ٹسٹ میں دس یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ ٹسٹ میچ کی چوتھی اننگ میں انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی23 اوور میں63 رن دیکر آٹھ وکٹ ہے جو انہوں نے زمبابوے کے خلاف ہرارے میں نومبر2016 میں انجام دی تھی۔ اس ٹسٹ میں سری لنکا نے 257 رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس ٹسٹ کی پہلی اننگ میں اس بالر نے26 اوور میں89 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا تھا۔
روی چندرن اشون سے پہلے ہندوستان کی جانب سے چوتھی اننگ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز لیگ اسپنر انیل کومبلے کے پاس تھا جنہوں کو37 ٹسٹ میچوں میں چوتھی اننگ میں بلے بازی کا موقع ملا تھا۔ ان ٹسٹ میچوں میں انہوں نے35 اننگوں میں بالنگ کرائی تھی جس میں4873 بالوں پر2105 رن دیکر22.39 کی اوسط اور4 51.8 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ94 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا ۔ وہ پانچ مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ جن میچوں میں ان کو چوتھی اننگ میں بالنگ کا موقع ملا تھا اس میںچار مرتبہ انہوں نے ایک میچ میں دس یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ پاکستان کے خلاف دہلی میں فروری 1999 میں ہوئے ٹسٹ میں26.3 اوور میں74 رن دیکر دس کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جو انکی ایک اننگ میں سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔ اس ٹسٹ میں وہ149 رن دیکر چودہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے جو ایک ٹسٹ میں انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔ اس ٹسٹ میں ہندوستان نے212 رنوں سے جیت اپنے نام کی تھی۔