• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جولائی 14, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

رضوان اور سلمان کی سینچریوں کی بدولت پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی فتح

محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی 260 رنز کی تاریخ ساز پارٹنرشپ ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے دئے گئے 353 رنز کا ہدف 49 اوورز میں پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 13, 2025
0 0
A A
رضوان اور سلمان کی سینچریوں کی بدولت پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی فتح
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی :سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل 14 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
بدھ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا 353 رنز کا ہدف 49 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔سلمان علی آغا اور محمد رضوان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچریاں سکور کیں اور پاکستان کو فتح دلائی۔سلمان علی آغا نے پلیئر آف دی میچ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔اس میچ میں پاکستان نے اپنی ون ڈے تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ بھی قائم کی، محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے چوتھی وکٹ کے لیے 260 رنز کی شراکت داری قائم کی۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ شعیب ملک اور محمد یوسف کے پاس تھا، انہوں 206 رنز کی شراکت داری قائم کی تھی۔اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے تھے۔
پاکستان نے 353 رنز کے تعاقب کا آغاز کیا تو فخر زمان اور بابر اعظم کریز پر اترے۔پاکستان نے پہلے سات اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 57 رنز بنائے۔ پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب بابر اعظم چار چوکوں کی مدد سے صرف 23 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔اس کے بعد ون ڈاؤن کریز پر اترنے والے سعود شکیل 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔اوپنر بیٹر فخر زمان نے بھی جلد ہی پویلین کی راہ لی، وہ چھ چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
یوں 353 رنز کے تعاقب میں پہلے 10 اوورز میں پاکستان کے ٹاپ آرڈر کے تین کھلاڑی 91 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔اس کے بعد محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی 260 رنز کی تاریخ ساز پارٹنرشپ نے میچ کا پلڑا پاکستان کے حق میں پلٹ دیا۔سلمان علی آغا اور محمد رضوان نے پر اعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا سکور آگے بڑھایا۔سلمان علی آغا دو چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان تین چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 122 رنز ساتھ ناقابل شکست رہے۔
وننگ شاٹ کھیلنے والے طیب طاہر نے چار رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ویان مولڈر نے دو جبکہ لنگی نگیڈی اور تبریز شمسی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کپتان ٹیمبا بووما اور ٹونی ڈی زورزی کریز پر اترے۔جنوبی افریقہ نے پہلے آٹھ اوورز تک بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب ٹونی ڈی زورزی 22 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر سلمان علی آغا کو کیچ تھما دی۔کپتان ٹیمبا بووما نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی اننگز کھیلی، وہ سعود شکیل کے ہاتھوں اس وقت رن آؤٹ ہوئے جب ٹیم کا مجموعی سکور 170 تھا۔اس کے بعد میتھیو بریٹزکی اور ہینرک کلاسن نے پاکستانی بولرز کی خوب کلاس لی۔جنوبی افریقی بلے بازوں کی وکٹ پاکستانی بولرز کا خواب بنا رہا، اس دوران کچھ ایسے مناظر بھی دیکھنے کو ملے جن سے لگا کہ پاکستانی کھلاڑی انڈر پریشر ہیں۔میتھیو بریٹزکی ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 83 بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ تین چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے ہینرک کلاسن 87 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ان کے علاوہ ویان مولڈر دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کائل ویریئن 44 اور کاربن بوش 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور خوشدل شاہ نے ایک، ایک جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام بھیجے گا: ٹرمپ کا اعلان

    امریکہ یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام بھیجے گا: ٹرمپ کا اعلان

    جولائی 14, 2025
    غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے بعد دوبارہ فوج کشی،اسرائیلی وزیر خزانہ کا دعویٰ

    غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے بعد دوبارہ فوج کشی،اسرائیلی وزیر خزانہ کا دعویٰ

    جولائی 14, 2025
    اٹلی سے غزہ کیلئے امدادی سامان لے کر’حنظلہ‘ نامی کشتی روانہ

    اٹلی سے غزہ کیلئے امدادی سامان لے کر’حنظلہ‘ نامی کشتی روانہ

    جولائی 14, 2025
    غزہ معاہدے تک جلد پہنچنے کی توقع رکھتے ہیں : ٹرمپ

    غزہ معاہدے تک جلد پہنچنے کی توقع رکھتے ہیں : ٹرمپ

    جولائی 14, 2025
    امریکہ یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام بھیجے گا: ٹرمپ کا اعلان

    امریکہ یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام بھیجے گا: ٹرمپ کا اعلان

    جولائی 14, 2025
    غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے بعد دوبارہ فوج کشی،اسرائیلی وزیر خزانہ کا دعویٰ

    غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے بعد دوبارہ فوج کشی،اسرائیلی وزیر خزانہ کا دعویٰ

    جولائی 14, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist