• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, جولائی 12, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں سرکاری ملازمین کی شرکت پر پابندی ہٹا دی گئی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 23, 2024
0 0
A A
آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں  سرکاری ملازمین کی شرکت پر پابندی ہٹا دی گئی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی (اے یوایس) مودی حکومت کے ذریعہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی سرگرمیوں میں سرکاری ملازمین کی شرکت پر لگی پابندی کو ہٹا لیا ہے۔ مودی حکومت کے اس اقدام کی کانگریس نے شدید الفاظ میں تنقید کی ہے۔ بی جے پی کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ امیت مالویہ نے سرکاری احکامات کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے اور لکھا ہے کہ 58 سال قبل جاری کردہ غیر آئینی ہدایت کو مودی حکومت نے واپس لے لیا ہے۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ، یہ بہت عجیب ہے، آر ایس ایس کا کام اور حکومت کا کام مختلف ہے، دونوں کو ساتھ نہیں ہونا چاہیے اور نریندر مودی حکومت نے 10 سال تک اس اصول کو نہیں بدلا، پھر اب آپ اسے کیوں تبدیل کر رہے ہیں یہ سرکاری ملازمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ سب کے لیے کام کریں، پورے ملک کے لیے کام کریں۔ تھرور نے مزید کہا کہ، یہ انصاف نہیں، سروس سے ریٹائر ہونے کے بعد آپ جو چاہیں کر سکتے ہیں لیکن جب آپ حکومت میں ہیں آپ کو غیر جانبدار رہنا چاہیے۔”کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی کا کہنا ہے کہ، ”مجھے یہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے درمیان کا جھگڑا لگتا ہے۔ بی جے پی حکومت ایسے فیصلے لے رہی ہے۔ آج یو پی ایس سی اور این ٹی اے کی حالت یہ ہے کہ آر ایس ایس کے لوگ حکومت کے ہر محکمہ میں داخل ہو رہے ہیں۔وہیں، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کارتی چدمبرم کا کہنا ہے کہ، ”یہ خود نوکر شاہی کی غیر جانبداری پر سوالیہ نشان لگاتا ہے۔ ایک سرکاری ملازم کسی سیاسی تنظیم کا رکن نہیں ہو سکتا، سرکاری ملازمین کی شرکت پر پابندی لگانے کی ایک وجہ تھی، حکومت کو بتانا چاہیے کہ انہوں نے پابندی کیوں ہٹائی۔اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کا کہنا ہے کہ ”مہاتما گاندھی کے قتل کے بعد سردار پٹیل اور نہرو کی حکومت نے آر ایس ایس پر پابندی لگا دی تھی۔ پابندی ہٹائی گئی تھی کیونکہ انہیں اس بات سے اتفاق کرنا پڑا تھا کہ وہ ہندوستانی آئین کا احترام کریں گے، وہ ہندوستان کے قومی پرچم کا احترام کریں گے اور انہیں اپنا تحریری آئین دینا پڑا تھا اور اس میں کئی شرطیں تھیں کہ وہ سیاست میں حصہ نہیں لیں گے، آج یہ بی جے پی این ڈی اے حکومت اس تنظیم کی اجازت دے رہی ہے جس میں سرکاری ملازمین حصہ لے سکتے ہیں۔ آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت دینا مجھے لگتا ہے غلط ہے کیونکہ آر ایس ایس کا کہنا ہے کہ وہ ہندوستان کے تنوع کو نہیں مانتے۔راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پچھلے 99 سالوں سے ملک کی تعمیر نو اور سماج کی خدمت میں لگاتار مصروف ہے۔ وقتاً فوقتاً ملک کی مختلف قسم کی قیادتوں نے قومی سلامتی، اتحاد اور سالمیت میں اس کے تعاون اور قدرتی آفات کے وقت سماج کو ساتھ لے کر چلنے کی وجہ سے سنگھ کے کردار کی تعریف کی ہے۔اس وقت کی حکومت نے اپنے سیاسی مفادات کی وجہ سے سرکاری ملازمین پر سنگھ جیسی تعمیری تنظیم کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر بے بنیاد پابندی لگا دی تھی اور حکومت کا موجودہ فیصلہ ہندوستان کے جمہوری نظام کو مضبوط کرنے والاہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    جولائی 12, 2025
    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    جولائی 12, 2025

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist