• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جولائی 13, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

سچن تندولکر اب الیکشن کمیشن کے لیے بیٹنگ کریں گے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 24, 2023
0 0
A A
سچن تندولکر اب الیکشن کمیشن کے لیے بیٹنگ کریں گے
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، 23 اگست (یو این آئی) ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر نے بدھ کو الیکشن کمیشن کے ‘نیشنل’ آئیکون‘ کے طور پر ووٹروں کو واقف اور بیدار کرنے کے لیے ایک نئی اننگز کا آغاز کیا۔الیکشن کمیشن نے لیجنڈری کرکٹر اور بھارت رتن تندولکر کے ساتھ تین سالہ ایک معاہدہ ( ایم او یو )پر دستخط کئے ۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار، الیکشن کمشنر انوپ چندرا اور ارون گوئل موجود تھے ۔ یہاں منعقدہ ایک پروگرام میں تندولکر نے کہا کہ ہندوستان جیسی متحرک جمہوریت میں نوجوانوں کی آبادی قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گیمز میں ہندوستانی ٹیم کے لیے جو دل ‘انڈیا انڈیا’ کے نعرے سے دھڑکتے ہیں، وہ بھی ہماری قیمتی جمہوریت کو آگے لے جانے کے لیے اسی طرح دھڑکیں گے ۔ سچن نے کہا کہ اسٹیڈیموں کے ہجوم سے لے کر پولنگ بوتھ پر بھیڑ جمع کرنے تک قومی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہونے سے لے کر اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے وقت نکالنے تک ہم جوش اور جذبے کو برقرار رکھیں گے ۔ جب ملک کے کونے کونے سے نوجوان انتخابی جمہوریت میں بڑی تعداد میں حصہ لیں گے تو ہم اپنے ملک کا ایک خوشحال مستقبل دیکھیں گے ۔ یہ تعاون نوجوانوں کی آبادی کے ساتھ تندولکر کے منفرد اثر و رسوخ سے فائدہ اٹھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے تاکہ ووٹر کی شرکت میں اضافہ ہو، خاص طور پر سال 2024 میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات کے دوران لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ اس اشتراک کے ذریعے الیکشن کمیشن کا مقصد شہریوں، خاص طور پر نوجوانوں اور شہری آبادی کو انتخابی عمل کے قریب لانا ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ تندولکر نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی سطح پر ہندوستان کی ایک مشہور شناخت ہیں۔ ا ن کے پاس ایک وراثت ہے جو ان کی کرکٹ کی صلاحیت سے کہیں زیادہ پھیلی ہوئی ہے ۔ مسٹر کمار نے کہا کہ ان کا شاندار کیریئر بہترین کارکردگی، ٹیم ورک اور کامیابی کے انتھک جستجو کے تئیں ان کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا اثر و رسوخ کھیلوں سے بہت آگے ہے ، وہ ووٹر ٹرن آؤٹ بڑھانے کے لیے الیکشن کمیشن کے لیے ایک مثالی انتخاب ہیں ۔ اس اشتراک کے تحت تندولکر مختلف ٹی وی پروگراموں اور ڈیجیٹل مہمات وغیرہ میں ووٹر بیداری کو فروغ دیں گے ۔ اس کے ذریعے وہ ووٹ کی اہمیت اور ملک کے مستقبل کی تشکیل میں اس کے کردار کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کریں گے ۔ پروگرام کے دوران نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے طلباء نے جمہوریت کی مضبوطی میں ووٹ کی اہمیت پر ایک متاثر کن خاکہ بھی پیش کیا۔ قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ممتاز ہندوستانیوں کے ساتھ شراکت داری کر رہا ہے تاکہ ووٹروں کو جمہوریت کے تہوار میں حصہ لینے کی ترغیب دی جا سکے ۔ پچھلے سال کمیشن نے مشہور اداکار پنکج ترپاٹھی کو نیشنل آئیکون کے طور پر تسلیم کیا تھا۔ اس سے قبل مہندر سنگھ دھونی، عامر خان اور میری کوم جیسے تجربہ کار مایہ ناز کھلاڑی سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے نیشنل آئیکون رہے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    جولائی 12, 2025
    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    جولائی 12, 2025

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist