نارتھ ساؤنڈ (یو این آئی) برینڈن میک ملن ناٹ آؤٹ (61) اور جارج منسی (41) کی شاندار اننگز کی مدد سے اتوار کو اسکاٹ لینڈ نے ٹی -20 ورلڈ کپ کے 20ویں میچ میں عمان کو 41 گیندیں باقی رہتے سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر عمان پہلے بیٹنگ کرنے آیا اور اوپنر پرتیک اٹھاولے کی 41 گیندوں میں نصف سنچری (54) اور ایان خان (41) رن کی بدولت 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 150 رن بنائے۔ اس کے علاوہ کپتان عاقب الیاس (16)، نسیم خوشی (10)، مہران خان (13)، ذیشان مقصود (3)، خالد کیل (5) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ شکیل احمد تین رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے صفیان شریف نے دو وکٹ حاصل کئے۔ مارک واٹ، بریڈ وہیل، کرس سیل اور کرس گریوز نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
جواب میں 150 رن کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کے جارج منسی اور مائیکل جونز کی جوڑی نے اچھا آغاز کرنے کی کوشش کی۔ دونوں کے درمیان پہلے وکٹ کے لیے 21 رن کا اضافہ ہوا۔ بلال خان نے تیسرے اوور کی آخری گیند پر جونز کو مہران کے ہاتھوں کیچ کروا کر اسکاٹ لینڈ کو پہلا دھچکا دیا۔ بلال نے ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 16 رن بنائے۔ اس کے بعد فرنٹ مین برینڈن میک کولن نے دوسرے وکٹ کے لیے جارج منسی کے ساتھ 29 گیندوں پر 65 رن کی طوفانی شراکت داری کر کے اسکاٹ لینڈ کی فتح کی بنیاد رکھی۔ مہران خان نے آٹھویں اوور کی پانچویں گیند پر اوپنر منسی کو شکیل کے ہاتھوں کیچ کروا کر اس شراکت داری کو توڑا۔ منسی نے 20 گیندوں میں 41 رن بنائے۔ رچی بیرنگٹن 13 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے میتھیو کراس نے میک کولن کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ میک کلو نے 31 گیندوں میں نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 61 رن بنائے۔ کراس دو چھکوں کی مدد سے 15 رز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ عمان کی جانب سے بلال خان، عاقب الیاس اور مہران خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
اسکاٹ لینڈ کی اس جیت کے ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں انگلینڈ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ہر گروپ سے دو ٹیمیں سپر ایٹ میں جائیں گی۔ اسکاٹ لینڈ عمان کے خلاف جیت درج کرکے ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ اگر وہ اپنے اگلے میچ میں آسٹریلیا کو ہرا دیتا ہے تو سپر 8 میں ان کی جگہ یقینی ہو جائے گی۔ اگر اسکاٹ لینڈ ہار بھی جاتا ہے تو انگلینڈ کے لیے آئندہ میچوں میں صورتحال مشکل ہو جائے گی۔ انگلینڈ نے موجودہ ٹورنامنٹ میں اب تک دو میچ کھیلے ہیں۔ ان میں سے ایک میچ ڈرا ہوا اور ایک میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس میچ میں شکست کے ساتھ ہی عمان کی ٹیم سپر ایٹ کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔