ارریہ، (مشتاق احمد صدیقی) ضلع پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن ارریہ کے زیرِ اہتمام ایک سیمینار اور انتخابی اجلاس کا انعقاد زیرو مائل کے ایک ہوٹل میں کیا گیا، جس میں ضلع کے اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سب سے پہلے انتخابی عمل سر انجام دیئے گئے اس ضمن میں اتفاق رائے سے عبدالقدوس صدر اور امر یادو جنرل سیکرٹری نامزد کئے گئے، جبکہ راجندر سنگھ کو یونین کا سرپرست بنایا گیا، اسی طرح تنظیم کے سکریٹری کا عہدہ مجاہد الاسلام کو۔ خزانچی کا عہدہ ششی کانت منڈل کو دیا گیا جبکہ کنہیا لال منڈل میڈیا انچارج بنائے گئے ضلع بھر کے اساتذہ نے حماد عالم اور ترجمان ونودانند منڈل اور تمام نو نامزد ضلع کابینہ کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع صدر عبدالقدوس کی پوری زندگی اساتذہ کی عزت اور حقوق کے تحفظ میں گزری ہے اوران کی زندگی ہمیشہ اساتذہ کے حقوق کے تحفظ میں مصروف رہی ہے اور آپ ہمیشہ اساتذہ کے ساتھ کھڑا رہے ہیں اور کسی بھی قسم کے محکمانہ یا دیگر مسائل کے حل کے لیے تیار رہے ہیں، پوری ٹیچر برادری ہمیشہ ان کی مقروض رہے گی یہ سنتے ہی عبدالقدوس کی آنکھیں آنسوؤں سے بھر آئیں اور وہ اساتذہ کی طرف سے ملنے والی عزت کو دیکھ کر کچھ دیر کے لیے جذباتی ہو گئے، ٹیچرس یونین کے انتخابات کے لیے ریاستی کمیٹی کے مبصر نونو منی سنگھ۔ ، لال بہادر اور انجنا سنگھ موجود تھے، سب کی موجودگی میں تنظیم کی تشکیل متفقہ طور پر مکمل کی گئی۔ اس کے بعد تعلیم کے حوالے سے ایک سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں جعفر رحمانی، پرشانت کمار، مجاہد عالم سمیت درجنوں اساتذہ نے سیمینار کوخطاب کیا، اور اس سیمینار میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں تمام علاقوں سے اساتذہ کو امیدوار بنایا جائے، ریاست سے آئے ہوئے اوبزرور ننو منی سنگھ نے کہا کہ اس سے پہلے صرف چند لوگ اکٹھے ہوئے تھے اور ڈسٹرکٹ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نام سے ایک نئی کمیٹی بنائی گئی ہے جو مکمل طور پر فرضی ہے اور اس کو اسٹیٹ کمیٹی کی جانب سے تسلیم نہیں کی گئی ہے۔