• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اپریل 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

بی جے پی میئر کے ساتھ اسٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین بھی دہلی میں کچھ کام کرکے دکھائے:انکش نارنگ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 23, 2026
0 0
A A
بی جے پی میئر کے ساتھ اسٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین بھی دہلی میں کچھ کام کرکے دکھائے:انکش نارنگ
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ،سماج نیوز سروس: عام آدمی پارٹی نے دہلی میونسپل کارپوریشن میں اس بار بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کو میئر کے ساتھ ساتھ اسٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی کھلی پیشکش دی ہے۔ اسٹینڈنگ کمیٹی کی خالی تین نشستوں میں سے صرف ایک نشست پر شالیمار باغ سے کونسلر جلج کمار چودھری کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ جلج چودھری نے بدھ کے روز اپنا نامزدگی فارم بھی داخل کر دیا ہے۔ ’’آپ‘‘ چاہتی تو ایک اور نشست پر بھی امیدوار اتار سکتی تھی، لیکن خرید و فروخت میں یقین نہ رکھتے ہوئے اس نے میدان بھاجپا کے لیے خالی چھوڑ دیا ہے۔ یہ معلومات ایم سی ڈی میں ’’آپ‘‘کے قائد حزب اختلاف انکُش نارنگ نے دی۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا میئر کے ساتھ اسٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین بھی بنائے اور دہلی میں کام کرکے دکھائے، تاکہ اس بار ان کے پاس کوئی بہانہ نہ رہے۔انکُش نارنگ نے کہا کہ بدھ کو سوک سینٹر واقع ایم سی ڈی ہیڈکوارٹر میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے دہلی میونسپل کارپوریشن کی اہم اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن کے عہدے کے لیے شالیمار باغ سے کونسلر جلج کمار چودھری نے نامزدگی داخل کی۔ یہ نامزدگی پارٹی کی مضبوط تنظیمی تیاری، شفاف طرزِ کار اور عوامی خدمت کے تئیں پختہ عزم کی علامت ہے۔ جلج کمار چودھری طویل عرصے سے اپنے علاقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھاتے رہے ہیں اور ان کے تجربے سے کارپوریشن کے کام کاج میں مزید مضبوطی آئے گی۔ اس موقع پر سبھی نے متحد ہوکر انہیں مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کی دعا کی۔میڈیا سے گفتگو میں انکُش نارنگ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے ایم سی ڈی اسٹینڈنگ کمیٹی کے لیے اپنا نامزدگی فارم داخل کر دیا ہے۔ وارڈ نمبر 55، شالیمار باغ سے پارٹی کے کونسلر جلج کمار چودھری کو نامزد کیا گیا ہے۔ وہ اسی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں سے موجودہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا آتی ہیں۔ جلج کمار چودھری ہمیشہ اپنے علاقے کے لوگوں کے مفادات کے لیے آواز بلند کرتے ہیں اور عوامی کاموں کے لیے وزیر اعلیٰ سے بھی ٹکر لینے سے نہیں ہچکچاتے۔ اب انہیں مکمل اختیار دیا گیا ہے تاکہ وہ اسٹینڈنگ کمیٹی میں جا کر نہ صرف شالیمار باغ بلکہ پوری دہلی کے مسائل کو اٹھائیں۔تین نشستوں میں صرف ایک نامزدگی کرنے کے سوال پر انکُش نارنگ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی خرید و فروخت میں یقین نہیں رکھتی۔ پارٹی کا ایک قابل رکن اسٹینڈنگ کمیٹی میں جا رہا ہے۔ پارٹی چاہتی تو دوسرا امیدوار بھی کھڑا کر سکتی تھی، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ بھاجپا اپنی چار انجن والی حکومت چلا کر دکھائے۔ اس وقت مرکز، ایل جی، دہلی حکومت اور ایم سی ڈی سب کچھ بھاجپا کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں بھاجپا نے دہلی کے عوام کو مایوس کیا ہے، اب ان کے پاس کام نہ کرنے کا کوئی بہانہ نہیں ہونا چاہیے۔ میئر، ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی سب ان کے پاس ہیں، اس لیے انہیں عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا۔ پچھلے سال جب آبی جماؤ، آلودگی اور سیلاب جیسے مسائل سامنے آئے تو بھاجپا کچھ نہیں کر پائی۔میئر انتخاب پر پارٹی کے مؤقف کو واضح کرتے ہوئے انکُش نارنگ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی خرید و فروخت کی سیاست سے دور رہتے ہوئے بھاجپا کو کھلا موقع دے رہی ہے کہ وہ اپنا میئر بنائے۔ گزشتہ سال بھی بھاجپا میئر لا کر کوئی کام نہیں کر سکی۔ اسٹینڈنگ کمیٹی بھی معمولی مسائل میں الجھی رہی اور میئر و چیئرمین آپس میں اختلافات کا شکار رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی بھاجپا کے اندر دو دھڑے بن چکے ہیںایک وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا اور دوسرا وریندر سچدیوا کا۔ اب بھاجپا کو ایم سی ڈی میں کام کرکے دکھانا ہوگا، صفائی کا نظام بہتر بنانا ہوگا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    اپریل 23, 2026
    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ  کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    اپریل 23, 2026
    پہلی برسی پر جاں بحق ہونے والوں کو ملک کی خراج عقیدت پیش

    پہلی برسی پر جاں بحق ہونے والوں کو ملک کی خراج عقیدت پیش

    اپریل 23, 2026
    سپریم کورٹ نے آئی پیک پر ای ڈی کی کارروائی کے  دوران ممتا بنرجی کی مداخلت پر سخت اعتراض ظاہر کیا

    سپریم کورٹ نے آئی پیک پر ای ڈی کی کارروائی کے دوران ممتا بنرجی کی مداخلت پر سخت اعتراض ظاہر کیا

    اپریل 23, 2026
    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    اپریل 23, 2026
    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ  کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    اپریل 23, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist