کولکاتہ ( آئی این ایس انڈیا) سالٹ لیک اسٹیڈیم میں ہندوستان اور کویت کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کھیلا گیا۔ یہ میچ 0-0 کے اسکور کے ساتھ بغیر گول کے برابر رہا۔اس سے ورلڈ کپ کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے کی ہندوستان کی امیدوں کو ایک بڑا دھچکا لگا۔ ٹیم کو چند دنوں میں قطر کو شکست دینا ہوگی جو کہ ایک اہم میچ ہے۔ یہ کپتان سنیل چھتری کا آخری میچ تھا۔ اس لیے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں 58,291 تماشائی موجود تھے۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے برابری کا کھیل پیش کیا۔ کویت نے بہتر مواقع پیدا کیے لیکن گرپریت سنگھ کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم برابری پر برقرار رہی۔ کھیل کے آغاز میں گیند کے کچھ غلط جگہ پر ہونے کی وجہ سے ہندوستان نے دباؤ محسوس کیا۔ دھیرے دھیرے اس نے پاس پاس کرنا شروع کر دیے اور رفتار پکڑی، لیکن کوئی اہم موقع نہ بنا سکے۔ایگور اسٹیماک نے پہلے ہاف کے بعد انیرودھ تھاپا اور ساحل عبدالصمد کی جگہ برینڈن فرنینڈس اور رحیم علی کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔رحیم علی نے شاندار کھیل کامظاہرہ کیا اورلیکن کویت کے گول کیپر سلیمان عبدالغفور کو مات نہیں دت سکے75ویں منٹ میں تنازع شروع ہوا جب انور علی نے السومینی کو باکس میں دھکا دے دیالیکن کویت کو پنالٹی نہیں ملی۔ 22 سالہ جے گپتا نے لیفٹ بیک پوزیشن میں بہترین کھیل کامظاہرہ کیا۔حریف ٹیم کے کھلاڑی کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کامظاہرہ کاسلسلہ جاری رکھا لیکن کسی کو گول کرنے کا موقع نہیں ملا اور میچ 0۔0 سے ڈرا رہا۔میچ کے بعد ہندوستان کے اسٹار اسٹرائیکر سنیل چھتری کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا جس کے بعد کپتان جذباتی ہوگئے۔ہندوستان اب 11 جون کو کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ کے اپنے آخری میچ میں قطر کا مقابلہ کرے گا۔