امان ملک
سرینگر،23جنوری، سماج نیوز سروس: محکمہ موسمیات کی جانب سے 24جنوری کی شام سے بھاری سے درمیانی درجے کی برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں پھر سے کمی آئی ہے۔ سرینگر میں رات کا درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گلمرگ میں منفی 9.6 ڈگری سینٹی گریڈدرج کیا گیا ۔ دن میںہلکی دھوپ نکالنے کے باوجود بھی ٹھنڈی ہوائیوں کا زور جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق رات بھر آسمان صاف رہنے کے نتیجے میں شبانہ درجہ حرارت میں پھر سے کمی آئی ہے ۔ سرینگر کے ساتھ ساتھ شہر ہ آفاق گلمرگ میں بھی رات کے درجہ حرارت میںکمی کے باعث شدید ٹھنڈ کی لہر جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں رات کا درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گلمرگ میں منفی 9.6 ڈگری سینٹی گریڈدرج کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر ہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 6.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ قاضی گنڈمیں گزشتہ رات 0.2ڈگری کے مقابلے میں منفی 1.0 ڈگر ی ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسی طرح سے کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ منفی 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں گزشتہ رات منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ پر طے ہوا۔ اس کے علاوہ جموں کے بارے میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جموں میں گزشتہ رات 7.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ لداخ کے لیہہ اور کرگل میں بالترتیب منفی 12.6 اور منفی 16.6 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں ہلکی بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 24جنوری کی شام سے 25 جنوری کی شام تک وسیع درمیانی برف(جموں میں بارش) اور جموں و کشمیر کے درمیانی اور اونچے علاقوں میں اعتدال سے بھاری برفباری کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ 26سے 28 جنوری کو موسم جزوی طور پر ابر آلود اور کچھ ایک مقامات پر ہلکی برفباری اور بارشیں ہونے کا مکا ن ہے جس کے بعد 29-30 جنوری تک، بڑے پیمانے پر درمیانے درجے سے بھاری بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔












