نئی دہلی،26دسمبر،سماج نیوز سروس:دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس پارٹی نے اپنی دوسری لسٹ جاری کی جس میں مٹیا محل سے عاصم احمد خان کے نام کا اعلان کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ عاصم احمد خان ان دنوں پہلے ان لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیںجو ان سے ناراض ہیں۔ یعنی کہ ناراض کانگریسیوں کو ترجیح دیتے ہوئے وہ ان کے حال چال لینے ان کے گھر جا رہے ہیں۔ یعنی کہ مقامی کانگریسیوں کو منانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان وہ اپنے حلقے میں دورہ بھی کر رہے ہیں۔ پتا چلا ہے کہ گذشتہ روز انہوں نے ترکمان گیٹ علاقہ کا لاہو لشکر کے ساتھ دورہ کیا۔ اس بارے میں جب کانگریس کے امیدوار اور سابق وزیر خوراک و رسد عاصم احمد خان سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ جس طریقے سے ترکمان گیٹ علاقہ کا دورہ کیا اس میں لوگوں نے خوشی ظاہر کی جگہ جگہ میرا استقبال کیا اور دُعائیں بھی دیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آٹھ سے دس میٹنگیں روزانہ کی جا رہی ہیں۔ اور سب طرف سے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ لوگوں نے مونڈ بنالیا ہے کہ اس مرتبہ بدلائو کرنا ہے۔ جس کے لیے وہ پوری طاقت سے کانگریس پارٹی کو الیکشن لڑانے کی یقین دہانی کرا رہے ہیں۔ اس موقع پر بوبی بھائی، محمد برہان، طاہر اللہ، نفیس احمد، شفیع احمد، سعالحین احمد، ارشاد احمد، اور اکمل جاوید وغیرہ نے دورے کو کامیاب بنانے کے لیے اہم رول ادا کیا۔