• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس منی پور جل رہا ہے اور وزیر اعظم نے خاموشی سادھ رکھی ہے

لوک سبھا میں عدم اعتماد کی تحریک پربحث کا آغاز ،منی پور کے وزیر اعلی کی برطرفی کا اپوزیشن نے کیا مطالبہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 9, 2023
0 0
A A
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس منی پور جل رہا ہے اور وزیر اعظم نے خاموشی سادھ رکھی ہے
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، 08 اگست  کانگریس نے منگل کے روز کہا کہ منی پور میں تشدد کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی توڑنے کے لیے اپوزیشن کو لوک سبھا میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کا قدم اٹھانا پڑا کیونکہ وزیر اعظم کا بیان حکومت کے کسی وزیر کے بیان سے زیادہ معنی خیز ہوتا ہے ۔تحریک پر بحث کے دوران اپوزیشن کے اراکین نے منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ پر حالات کو قابو کرنے میں ناکام ہونے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں فوری طور پر برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے ایوان میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر گورو گوگوئی نے کہا، ”یہ تحریک منی پور کے معاملے پر وزیر اعظم کی خاموشی کو توڑنے کے لیے لائی گئی ہے ۔ اگر وزیر اعظم ایوان کے سامنے ریاست کے حالات پر بیان دیتے تو یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کو مان لینا چاہئے کہ منی پور میں ان کی ڈبل انجن والی حکومت ناکام ہوگئی ہے ۔وزیر اعظم کے سامنے تین سوالات رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اب تک منی پور کا دورہ کیوں نہیں کیا، انہوں نے منی پور کے فرقہ وارانہ تشدد پر صرف 30 سیکنڈ کا بیان دیا، اس میں بھی 80 دن کیوں لگے ۔ انہوں نے اب تک منی پور میں وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کی حکومت کو برطرف کیوں نہیں کیا؟ مسٹر گوگوئی نے کہا کہ منی پور کو فرقہ وارانہ صفوں میں تقسیم کردیا گیا ہے ، یہ صرف شمال مشرق کی ریاست کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ پورے ہندوستان کا مسئلہ ہے ۔ منی پور کے مسئلے کو انصاف کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے ، انہوں نے امریکی شہری حقوق کی تحریک کے سرخیل آنجہانی مارٹن لوتھر کنگ کے مشہور قول کا حوالہ دیا، "اگر ایک جگہ انصاف نہیں ہے تو کہیں بھی انصاف نہیں ہے ۔” وزیر اعظم مودی جمعرات کے روز تحریک عدم اعتماد پر جواب دیں گے ۔مسٹر گوگوئی نے کہا، "منی پور کے نوجوان، کسان اور خواتین آج انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ آج منی پور جل رہا ہے ، منی پور ہندوستان کا حصہ ہے ، اگر وہاں آگ لگتی ہے تو سمجھ لینا چاہیے کہ پورا ہندوستان بھی آگ کی زد میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے سربراہ ہونے کے ناطے وہ ایوان میں آئیں اور منی پور پر کچھ بولیں۔ ایوان کو جیسی توقع تھی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ وزیر اعظم نے منی پور کے تشدد کے معاملے پر خاموشی سادھ رکھی ہے ۔ وہ نہ تو راجیہ سبھا گئے اور نہ ہی لوک سبھا آئے ۔انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ، گجرات، تریپورہ میں انتخابات کے پیش نظر وزیر اعلیٰ کو تبدیل کیا جا سکتا ہے ، لیکن اتنے بڑے پیمانے پر تشدد کے باوجود منی پور کے وزیر اعلیٰ کو تبدیل نہیں کیا گیا۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ وہ منی پور گئے اور وہاں کے حالات دیکھ کر انہیں بہت رنج ہوا۔ معاشرے میں پھوٹ ڈال دی گئی ہے ۔ سماج کا ایک طبقہ پہاڑ پر اور دوسرا طبقہ وادی میں رہ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا، "آج دو منی پور بن گئے ہیں”۔انہوں نے کہا کہ وہ اٹل جی کے حکمرانوں کو راج دھرم کی پیروی کرنے کے مشورے کو یاد دلانا چاہتے ہیں۔ مسٹر گوگوئی نے کہا کہ منی پور میں خواتین اور بچوں کے خلاف بہت زیادہ مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ خواتین کے خلاف بڑی تعداد میں مظالم کے واقعات ہوئے ہیں۔ خواتین کو برہنہ پریڈ کرانے کی وائرل ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے اعتراف کیا ہے کہ اس طرح کے 100 سے زائد واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ڈی ایم کے کے ٹی آر بالو نے بھی منی پور کے حالات پر مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے وہاں کے لوگوں کو خود اپنا دفاع کرنے کے لئے چھوڑ دیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی بیرون ملک لمبی تقریر کرتے ہیں لیکن منی پور پر صرف دو منٹ ہی بولتے ہیں۔
وہ منی پور نہیں جا سکتے اور اس بارے میں بولنے کو بھی تیار نہیں ہیں۔ یہ حکومت تمام قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور پارلیمانی روایت کو کمزور کر رہی ہے ۔ کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کے بارے میں حکومت کا رویہ بیگانے جیسا ہے ۔ترنمول کانگریس کے سوگت رائے نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے ساتھ ہی حزب اختلاف کی پارٹیوں کے اتحاد انڈیا الائنس کی طرف سے بھی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیاں وفاق مخالف ہیں اور یہ ریاستوں کو کمزور کر رہی ہیں، جس کا جواب عوام اگلے انتخابات میں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی ہے بلکہ وہ صرف اپوزیشن پارٹیوں کی حکومت والی ریاستوں کو نشانہ بنا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت مغربی بنگال میں وفد بھیجنے کی بات کرتی ہے لیکن تین ماہ سے جلتی ہوئی ریاست منی پور میں کوئی وفد بھیجنے کو تیار نہیں ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بیرون ملک جاکر خوب بولتے ہیں، انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں لیکن ان کے پاس منی پور پر بولنے اور وہاں کے لوگوں کے مسائل سننے کا وقت نہیں ہے ۔انہوں نے ایم ایس پی کے معاملے پر بھی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں ہو رہا ہے ۔ حکومت کو پٹرول – ڈیزل کے ذریعے 27 لاکھ کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے لیکن لوگوں کو مہنگائی کی گرفت میں دھکیل دیا ہے ۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی سپریا سولے نے بھی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ من مانی ہے ۔ اس حکومت نے نو سال میں نو ریاستی حکومتوں کو گرا یا ہے ۔ مودی حکومت کو کسان مخالف بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں غیر ملکی قرضہ بڑھ گیا ہے اور حکومت کے پاس یہ قرض ادا کرنے کی صلاحیت نہیں ہے ، اس لیے وہ ایل آئی سی کو بیچ رہے ہیں اور ممکن ہے کہ وہ ONGC بھی بیچ دیں۔ نان پرفارمنگ اثاثے بڑھ رہے ہیں۔ مہنگائی ہے ، بے روزگاری ہے اور کسان کی حالت بہت خراب ہے ۔انہوں نے کہا کہ منی پور وزیر اعلیٰ کی وجہ سے جل رہا ہے ، اس لیے وزیر اعلیٰ کو فوری طور پر ہٹایا جانا چاہیے ۔ وہاں ہزاروں مذہبی مقامات کو نذر آتش کیا جا رہا ہے ، بدکاری ہو رہی ہے اور آتش زنی جیسے واقعات سے منی پور کو تباہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضمیر کی آواز پر کام کرنے والی مرکزی حکومت کو منی پور حکومت کو برخاست کر دینا چاہیے ۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist