• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 16, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

رام کے نام پر راجستھان دے دو

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 24, 2023
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

شعیب رضا فاطمی

یہ گتھی کوئی بھی سیاسی مبصر آج تک نہیں سلجھا سکا کہ آخر موجودہ مرکزی سرکار کے سب سے بڑے لیڈر اور بقول خود دنیا ئے سیاست کے سب سے معتبر سیاستدان اپنے ملک کے ہر انتخاب میں گھوم پھر کر اکثریتی طبقہ کے مذہبی جذبات کی پناہ لینے پر کیوں آمادہ ہو جاتے ہیں؟ ۔9برس اقتدار میں رہنے کے بعد بھی انہیں کیوں اکثریتی طبقے کی آستھا کو مشتعل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے ،آخر وہ ہر ایک الیکشن کے بعد دوسرے الیکشن میں جانے سے پہلے یہ کیوں نہیں سوچتے کہ بالاخر ہمیں عوام کی بنیادی ضرورتوں کا خیال تو رکھنا ہی ہوگا ؟مودی جی کو کہیں نہ کہیں رک کر یہ سوچنا تو ہوگا کہ 80کروڑ لوگوں کو  پانچ کیلو اناج دے کر وہ یہ کیونکر کہ سکتے ہیں کہ ملک خوشحال ہو چکا ہے ۔ سوشل میڈیا پر ایسی لاکھوں ویڈیوز آپ کو مل جائینگی جس میں گراؤنڈ رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں نے ملک کے الگ الگ حصوں میں بی جے پی پر اعتماد جتانے والوں سے جب ان کی اس دلیل پر کہ نریندر مودی نے ملک کو ترقی کے مینار پر کھڑا کر دیا ہے اور بین الاقوامی اسٹیج پر بھارت ساری دنیا کا لیڈر بن چکا ہے ،یہ سوال پوچھتے ہیں کہ اتنے چمتکاری لیڈر کے پانچ ایسے کام بتائیں  جس سے عام ہندوستانی عوام کی زندگی میں بڑی تبدیلی آئی ہو تو وہ بغلیں جھانکنے لگتے ہیں۔
حد تو یہ ہے کہ مودی جی سمیت ان کے تمام سپہ سالار جب انتخابی ریلیوں میں خطاب کرتے ہیں تو وہاں بھی وہ یا تو کانگریس کے خلاف مرثیہ پڑھتے نظر آتے ہیں یا پھر جھوٹے قصے  اور کہانیاں سنا کر کانگریس کا مذاق اڑاتے ہیں ۔پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخاب میں بھی نریندر مودی جی نئے نئے ریکارڈ بنا رہے ہیں ۔مدھیہ پردیش اور چھتیس گڈھ میں بھی یہی ہوا اور اب راجستھان اور تلنگانہ میں بی جے پی کے لیڈر بے پر کی اڑا رہے ہیں ۔راجستھان میں نریندر مودی کا طوفانی دورہ جاری ہے اور ہر عام جلسہ میں کانگریس کے خلاف ایسی ایسی مضحکہ خیز خبریں وہ سنا رہے ہیں کہ سننے والے بھی یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ آخر نریندر مودی جی ریاست کے عام لوگوں کو یہ کیوں نہیں بتا رہے ہیں کہ 9 برس میں انہوں نے اقتدار میں رہ کر عوامی فلاح وبہبود کے لئے کون کون سے کام کئے ۔اس کی جگہ نریندر مودی جی اپنے خطاب میں کانگریس کے صدر کی کانگریس کے ذریعہ کی جا رہی بے عزتی پر زیادہ فکر مند ہیں ۔ان کی تقریروں میں اس تکلیف کا اظہار بھی ہو رہا ہے کہ راجستھان کے دوسرے نمبر کے کانگریسی لیڈر سچن پائلٹ کو بھی کانگریس ہائی کمان ان کے مرحوم والد کے اس جرم کی پاداش میں سزا دے رہی ہے کہ مرحوم نے کانگریس اعلی کمان یعنی سونیا گاندھی کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر کانگریس صدر کے لئے سونیا گاندھی کے علاوہ کسی اور لیڈر کا نام پیش کیا تھا ۔اور اس واقعہ کے راوی خود نریندر مودی کے علاوہ اور کوئی نہیں ۔ایک نہایت معتبر صحافی نے تو ہنستے ہوئے یہ بھی کہا کہ مودی جی جس واقعہ کی طرف اشارہ کر رہے ہیں اس وقت سچن پائلٹ کے والد اور کانگریس کے سینئر لیڈر راجیش پائلٹ روڈ ایکسیڈنٹ میں فوت ہو چکے تھے ۔جہاں تک سوال سونیا گاندھی کا ہے ،یا گاندھی پریوار کا ہے تو آخری آخری وقت تک سچن پائلٹ کے رشتے اس پورے خانفان سے بہت اچھے رہے اور سونیا گاندھی ان کی بڑی قدر کرتی تھیں ۔لیکن نریندر مودی جی کو یہ باتیں اس لئے کہنی ہیں کہ راجستھان میں ان کے پاس کوئی ایسا ایشو نہیں ہے جس کے سہارے وہ گہلوت کو شکست دے سکیں اس لئے سچن پائلٹ کو بھڑکانے اور ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔کیا ایسی حرکت کی کسی وزیر اعظم سے توقع کی جا سکتی ہے ؟کی جا سکتی ہے اور صرف اور صرف نریندر مودی جی سے۔ کیونکہ ان کی معلومات کا ماخذ ناگپور یونیورسٹی ہے جہاں جھوٹ اور فریب کی کھیتی ہوتی ہے اور وہاں لکھی جانے والی تاریخ جھوٹ  کے سوا کچھ نہیں ہوتی ہے ۔لیکن ان سارے حربوں کے استعمال کے بعد بھی راجستھان میں جب بی جے پی کو امید کی کوئی کرن نظر نہیں آئی تو پھر ایک جلسے میں امت شاہ جی کو رام مندر کی یاد آئی اور  پھر ان کی جان میں جان آئی ۔ان کی زبان بھی چلنے لگی اور عوام نے اس وقت تالیاں بھی بجائیں جب امت شاہ نے فرمایا

"کانگریس پارٹی ستر سال سے رام مندر تعمیر کو اٹکا رہی تھی ؟لٹکا رہی تھی ،بھٹکا رہی تھی ۔مودی جی نے 5اگست2019 کو رام مندر کے  بھومی پوجن کا کام کیا۔راہل بابا طعنے لگاتے تھے کہ مندر وہیں بنائینگے تاریخ نہیں بتائینگے۔راہل بابا کان کھول کر سن لو ۔۔۔22جنوری کو دوپہر بارہ بجکر 22منٹ پر رام للا کی پران پرتشٹھا ہونے والی ہے ”
یعنی ایک بار پھر بی جے پی تین سو ساٹھ ڈگر گھوم کر رام مندر کے سایہ میں آ گئی ۔اور اسے نظر آنے لگا کہ اس کے علاوہ دوسرا کوئی ایسا مدعا نہیں ہے جس کے سائے میں اسے پناہ مل سکے ۔
اب دیکھنا ہے کہ مندر نرمان کے پرچار سے بھی اسے کس وفر کامیابی ملتی ہے ۔ایک طرح سے یہ ایک تجربہ بھی ہے ،اگر راجستھان میں یہ ایشو کامیابہوتا ہے تو پھر آنے والے عام انتخاب میں اسے اہم ایشو بنانے کی جو بی جے پی سوچ رہی ہے اسے اور زور شور سے کریگی ،اور یہ طئے ہے کہ وہ ایک بار پھر مندر کی تعمیر کا سہرا باندھ کر ملک کے عوام سے اس کی مزدوری مانگنے نکل پڑے ۔
اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ بھارت کے سادہ لوح لوگ ایک بار پھر بی جے پی کو آستھا کے نام پر اپنا آشیرواد دے دیں ۔اور اس ملک کے جمہوری مزاج کے تابوت میں آخری کیل بھی ٹھونک دیں ۔جدید بھارت کے بانی گاندھی نے کیا کبھی سوچا ہوگا کہ جس رام کا نام لے لے کر انہوں نے پوری زندگی گذاری ،جس رام کا نام لیتے لیتے ان کی آخری سانس نکلی، اسی رام کے نام پر ان کے ملک بھارت کی بنیاد کو بھی کھودنے کام کیا جائے گا ،اور جب یہ کام ہوگا اس وقت اس ملک کا ہیرو گوڈسے ہوگا اور ویلن گاندھی۔

ReplyForward
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    مارچ 14, 2026
    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    مارچ 14, 2026
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist