نئی دہلی،پریس ریلیز،ہمارا سماج:مکتب جہاں پناہ حوض رانی مالویہ نگر جنوبی دہلی میں سالانہ امتحان کا نتیجہ اور انعامات کی تقسیم کا پروگرام منعقد ہوا۔ جس کاآغاز مکتب کے طالب علم محمد ایوب کی ذریعے تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔اس کے بعد بچوں نے خوبصورت انداز میں نعت شریف ،تقاریر،اور سوال وجواب وغیرہ پیش کئیے۔ بعد ازاں مولوی محمد جنید صاحب ندوی نے مکتب کی اہمیت پر جامع اور مدلل بیان فرمایا۔آپ نے اپنے اظہار خیال میں کہا مکتب جہاں پناہ حوض رانی میں دینیات کے ساتھ دنیاوی عصری علوم کی تعلیم قابل ستائش ہے۔ نظم ونسق کی بنیا دپر بھی مثالی ادارہ کی ہر خوبی مکتب جہاں پناہ میں دیکھنے کو ملتی ہے۔مکتب میں مختلف وعلوم کی جملہ 13کلاسز ہیں ،ان میں سے ہر ایک کلاس میں اول ،دوم اور سوم یعنی تین بچے انعام کے حقدار قرار پائے گئے ۔ آج کی اس تقریب میں تمام طلبہ کے مابین ریزلٹ کارڈ کی تقسیم ہوئی۔مکتب کے ہونہار اور اچھی پوزیشن حاصل کرنے والے مذکورہ 39 بچوںکی حوصلہ افزائی انعامات سے نواز کر کی گئی۔جن اساتذہ کی کلاسز کے بچوں نے عمدہ کارکردگی کانموہ پیش کیا ان میںمولوی محمد اخلاق قاسمی، مولوی محمد شعیب قاسمی،مولوی محمد عابد ندوی،قاری خلیل احمد، قاری محمد اسلم،مولوی محمد عرفان قاسمی،مولوی مشرف عالم قاسمی قابل ذکر ہیں۔اول درجہ پر آنے والے بچوں کے نام ،کشش،عطیفہ،عائزہ فاطمہ،زلیخا سردار،ثنا،عطیفہ ،محمد زید،محمد فرحان،عالیہ،محمد ادیب ،ثنا،محمد فرحان، منہاج الحق۔دوم درجہ کے بچوں کے نام عالیہ،مریم،زویاخان،خدیجہ خاتون،سمایا،مریم،محمدکاشف،صاحبہ،عیدیہ، حا فظہ ، سمایہ،محمد تسکین۔سوم درجہ کے بچوں کے نام عفان،محمد عمیر،ثانیہ خان،امن علی،محمد زیدان، عبد الوہاب،یسریٰ،محمد اذان،فرحانہ،محمد شان شامل ہیں۔کل ملاکر مکتب میں زیر تعلیم تقریب میں 250بچو ںکی بھی ستائش کی گئی۔اس موقعے پرمکتب کے ذمہ داران اساتذہ کرام اور بچوں کے والدین بھی بڑی تعداد میںموجود تھے پروگرام کو کامیاب بنانے میںسبھی لوگوں کا تعاون شامل رہا،بالخصوص مکتب سے جڑے حضرات اور مسجد جہا ں پناہ کمیٹی کی نمائندہ شخصیات میں ہدایت حسین بدایونی، مولانا شاکر،سلیم بھائی،طارق صدیقی،مولانا راشدابن دین محمد قاری جی نے حصہ لیا۔