• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جون 1, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

ٹیکہ اندازی کے متعلق تربیتی ورکشاپ سے پروفیسر عین الحسن کا خطاب

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 30, 2024
0 0
A A
ٹیکہ اندازی کے متعلق تربیتی ورکشاپ سے پروفیسر عین الحسن کا خطاب
Share on FacebookShare on Twitter

حیدرآباد، پریس ریلیز،ہمارا سماج: صحت مند انسان ہی صحت مند سوچ رکھ سکتا ہے اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نوجوانوں میں صحت مند سوچ علم و فکر کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے کیا۔ وہ آج شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کے زیر اہتمام شمولیت سے عمل تک کے موضوع پر منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ میں بحیثیت مہمانِ خصوصی مخاطب تھے۔ شعبہ ¿ ترسیل عامہ و صحافت کے زیر اہتمام یونیسیف کے تعاون سے شراکت داری پراجیکٹ کے تحت اس ورکشاپ کا انعقادعمل میں آیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پروفیسر عین الحسن نے کہا کہ ٹیکہ اندازی جہاں صحت مند معاشرے کے لیے ضروری وہیں تعلیمی اداروں کا بھی یہ فریضہ ہے کہ وہ سماج میں صحت کے بشمول صاف پانی، ماحولیات کا تحفظ اور صحت مند غذائی عادات کے حوالے سے بھی عوامی شعور بیدار کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زمینی سطح پر کام کرنا بھی تعلیمی اداروں کی ہی ذمہ داری ہے۔ ان کے مطابق قدرتی وسائل اور ماحولیات کا تحفظ کر کے ہم سب انسانوں کی زندگیوں کو محفوظ بناسکتے ہیں۔ شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کی جانب سے سماج کے با اثر شخصیات کی شمولیت کے ذریعہ معمول کی ٹیکہ اندازی کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے منعقدہ ورکشاپ کو پروفیسر عین الحسن نے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ مانو قومی سطح پر ایسے مزید پروگرام کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ قبل ازیں صدر و ڈین شعبہ ترسیل عامہ پروفیسر محمد فریاد نے خیر مقدمی کلمات کہے اور بتلایا کہ مانو نے یونیسیف کے تعاون سے ایک پراجیکٹ شروع کیا ہے جس کا موضوع ”نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت اور ان کی معمول کی ٹیکہ اندازی کے فروغ میں اثر انداز ہونے والی شخصیات اور ان کا رول “ ہے۔ جس کا مقصد حیدرآباد میں با اثر شخصیات کی شمولیت کے ذریعہ معمول کی ٹیکہ اندازی کے عمل کو بہتر بنانا ہے۔ اس ضمن میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ سماج کے ذی اثر افراد کا یہ تربیتی ورکشاپ منعقد کیا گیا۔ پروفیسر محمد فریاد کے مطابق اس ورکشاپ کے انعقاد کے لیے یونیسیف کے علاوہ ڈبلیو ایچ او ، حکومت تلنگانہ، ماؤنٹ فورٹ سوشیل انسٹیٹیوٹ کا تعاون حاصل کیا گیا۔شری آر وی کرنان آئی اے ایس ،کمشنر صحت اور خاندانی بہبود، حکومت تلنگانہ نے ورکشاپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سوشیل میڈیا کے فروغ کے سبب معمول کی ٹیکہ اندازی کے عمل کے لیے چیالنجس اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ کیونکہ غیر مصدقہ اطلاعات سوشیل میڈیا کے ذریعہ بڑی تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ سوشیل میڈیا پر آنے والے کسی بھی مسیج پر اس وقت تک یقین نہ کریں جب تک اس کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہ ہو۔ آر وی کرنان آئی اے ایس نے مزید کہا کہ کویڈ کے دوران معمول کی ٹیکہ اندازی کا عمل بھی متاثر ہوا ہے۔ لیکن توقع ہے کہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور سبھی مذاہب کے قائدین کے تعاون سے ٹیکہ اندازی کا عمل معمول کے مطابق ہو جائے گا۔مولانا مفتی ضیاءالدین نقشبندی، صدر مفتی دارالافتائ، جامعہ نظامیہ نے بھی سماج کے با اثر افراد کی شمولیت کے ذریعہ حیدرآبادمیں نومولود کی دیکھ بھال میں حفاظتی ٹیکہ اندازی کو بہتر بنانے کے ورکشاپ کو مخاطب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام میں کسی طرح کے بھی علاج کی ممانعت نہیں ہے۔ بلکہ قرآن مجید میں واضح طور پر حکم دیا ہے کہ ائے لوگو اپنے آپ کو ہلاکت میں مت ڈالو۔ اس کے علاوہ اسلامی تعلیمات میں نظام صحت کی اہمیت کو بھی بار بار واضح کیا گیا اور بیماری کی صورت میں علاج معالجہ کی تلقین کی گئی۔ والدین کو بچوں کی صحت کے متعلق بے توجہی پر روز محشر جواب دینا ہوگا۔ اس ضمن میں ٹیکہ اندازی یعنی ماقبل بیماری علاج کی اسلامی تعلیمات میں کہیں بھی ممانعت نہیں ہے اور نہ یہ طریقہ علاج شریعت سے متصادم ہوتا ہے۔ اس لیے یہ سبھی مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ ٹیکہ اندازی کے بشمول بیماری کی صورت میں علاج سے پرہیز نہ کریں۔ قبل ازیں پروگرام کے ابتداءمیں ڈاکٹر رنگننائی، ٹیکہ اندازی ماہر، یونیسیف، دہلی نے بھی مخاطب کیا اور کہا کہ بچوں کو آج دیا جانے والا ٹیکہ ان کے کل کو محفوظ بناتا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر اپنے آبائی ملک زمبابوے میں ٹیکہ اندازی کے حوالے سے صورت حال پر روشنی ڈالی۔ ان کے علاوہ ٹیکہ اندازی میں شہری سماجی تنظیموں کے رول پر ماؤنٹ فورٹ سوشیل انسٹیٹیوٹ کے ڈائرکٹر برادر ورگھیز نے بھی اظہار خیال کیا۔ پروگرام کے آخر میں رجسٹرار مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق احمد نے شکریہ کے فرائض انجام دیئے اور ٹیکہ اندازی سے متعلق تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کے لیے پروفیسر فریاد کو مبارکباد دی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    جے پی سینانی تحریک کاروں نے اپنے 5 نکاتی مطالبہ کا میمورنڈم پٹنہ کی میئر اور ڈویژنل آفیسر کو پیش کیا

    جون 1, 2025

    ادارہ تحقیقات عربی و فارسی کے زیر اہتمام علمی، ادبی تحقیقی مجلہ کے خصوصی نمبرکا اجرا

    جون 1, 2025

    پارس اسپتال میں یوم تمباکو نوشی پر بیداری پروگرام کا انعقاد

    جون 1, 2025

    عالمی یوم تمباکو نوشی کے موقع پربیداری ریلی نکالی گئی

    جون 1, 2025

    جے پی سینانی تحریک کاروں نے اپنے 5 نکاتی مطالبہ کا میمورنڈم پٹنہ کی میئر اور ڈویژنل آفیسر کو پیش کیا

    جون 1, 2025

    ادارہ تحقیقات عربی و فارسی کے زیر اہتمام علمی، ادبی تحقیقی مجلہ کے خصوصی نمبرکا اجرا

    جون 1, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist