• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

اردوزبان کی زبوں حالی کیلئے ہم خودبھی ذمہ دار

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 9, 2022
0 0
A A
اردوزبان کی زبوں حالی کیلئے ہم خودبھی ذمہ دار
Share on FacebookShare on Twitter

عامر سلیم خان
نئی دہلی 9؍ نومبر، سماج نیوز سروس:اردو زبان کی زبوں حالی کیلئے محض سرکارپر انگشت نمائی ٹھیک نہیں، اس کیلئے ہم خود بھی برابر کے ذمہ دار ہیں۔ آج علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پر’عالمی یوم اردو‘ کی تقریب کے دوران مقررین نے اردو والوں کو عار دلاتے ہوئے کہا کہ اگر اردوکیلئے سرکاروں نے کام کم کئے ہیںتو ہم نے بھی اردو کی ترویج وارتقاء کیلئے سنجیدگی نہیں برتی ہے۔ یہ سالانہ تقریب ’اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ‘ اور ’یونائٹیڈ مسلم آف انڈیا‘ کے زیر اہتمام یہاں غالب اکیڈمی، بستی حضرت نظام الدین میں منعقد کی گئی تھی۔اس تقریب کے روح رواں ڈاکٹر سید احمد خان کو مسلسل 25 برسوں سے یوم اردو کی تقریب منائے جانے پر شرکاء نے داد وتحسین سے نوازا۔ ہرسال کی طرح اس سال بھی ایک یادگار مجلہ کا اجراء بھی عمل میں آیا۔ اس سال کا یادگار مجلہ معروف عالم دین اور عظیم دانشور مولانا عبدالحمید رحمانیؒ کی شخصیت اور خدمات پر تھا۔ پروگرام کے دوران کئی اور کتابوں کا اجراء بھی عمل میں آیا۔ تقسیم ایوارڈز اور مذاکرہ کا بھی انعقاد عمل میں آیا جس کا عنوان تھا’اردو زبان کو درپیش چیلنجز او را ن کاحل‘۔
اس موقع پر پروفیسر عبدالحق نے کہا کہ علامہ اقبال نہ صرف اردوزبان کے پرستار تھے بلکہ وہ پوری دنیا میں ایک اچھے سماج کے قیام کے مجاہد بھی تھے۔ علامہ کی حب الوطنی پر جو لوگ انگشت نمائی کرتے ہیں ، انہیں سمجھنا چاہئے کہ برطانوی حکومت کیخلاف ان کے اشعار نے نوجوانوں کے خون میں گردش پیدا کردی تھی۔ پریس کلب آف انڈیا کے صدر اوماکانت لکھیڑا نے کہا کہ علامہ اقبال کسی ایک ملک کی سرحد تک محدودکی جانے والی شخصیت نہیں تھے، وہ ایک عالمی شاعر تھے اور انہوں نے اپنے اشعار کے ذریعہ نہ صرف گرمی پیدا کی بلکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور سیکولرز پر بھی کام کیا۔اردو کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے کیونکہ اس زبان کو ایک مذہب کے ساتھ جوڑ دیاگیا۔مولانا آزاد اویکننگ سینٹر کے سربراہ مولانا محمد رحمانی نے اپنے والد مولانا عبدالحمیدؒ پر یادگاری مجلہ شائع کرنے کیلئے کہا کہ شخصیت پرستی اس حدتک ہونی چاہئے جہاں وہ شریعت اور عقیدے سے متصادم نہ ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ عظیم دانشور اور عالم دین مولانا عبدالحمید رحمانیؒ نے موجودہ سیاسی بے راہ روی کو دیکھتے ہوئے خود کو سرگرم سیاسی زندگی سے دور کرلیا تھا۔ مولانامحمد رحمانی نے اردو کی ترویج وارتقاء کیلئے اردو والوں کو وقت نکالنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اردو میں نہ صرف ہماری تہذیب ہے بلکہ اسلامی تعلیمات کا خزانہ بھی موجود ہے۔
قبل ازیں سینئر صحافی سہیل انجم نے کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سید احمد خان مسلسل 25 برسوں سے یوم اردو مناتے آرہے ہیں اور اس کا دائرہ انہوں نے بیرون ملک تک وسیع کرتے ہوئے نیپال میں زاہد آزاد جھنڈا نگری کو اردو کی ترقی کی ذمہ داری دی ہے۔ سہیل انجم نے علامہ اقبال پر کہا کہ جو لوگ علامہ کی حب الوطنی پر شک کرتے ہیں انہیں دیکھناچاہئے کہ علامہ نے بھگوان رام کو امام الہند کا خطاب دیا ہے اور ایسی نظمیں لکھی ہیں جن میں حب الوطنی کوٹ کوٹ کے بھری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اردو ہی وہ زبان ہے جس نے صحافتی ذمہ داری پیش کرتے ہوئے ہندوستانیوں میں برٹش حکومت کیخلاف جوش پیدا کیا تھا۔ مذکورہ مقررین کے علاوہ اہم شرکاء اور مقررین میں ڈاکٹر سید احمد فاروق ، زاہد آزاد جھنڈانگری، ڈاکٹر لال بہادر ، پرواز علوم، مہاراشٹر سے سینئر صحافی خیال انصاری، جسٹس این کے جین ، مولانا محسن عثمانی ندوی اور مولانا سراج الدین ندوی سمیت متعدد افراد شامل تھے۔
تقریب کے دوران ’عالمی یوم اردو یادگار مجلہ‘ کے ساتھ ساتھ کئی دیگر اہم ارد و کتابوں کا اجراء بھی عمل میں آیا، جو متعدد صحافیوں، ادیبوں اور تعلیمی وسماجی شعبہ میں کام کرنے والے افراد نے لکھی ہیں۔ جن میں مولانا جمیل احمد کی کتاب نبی اکرم ہادی اعظم، حکیم رشادالاسلام کی ’ نعمت اللہ انصاری ! شخصیت اور کارنامے، ایم طاہر کی فلسفی ابن صفی ودیگر شامل تھیں۔ علاوہ ازیں جن افراد کو صحافت ، ادب، سیاست اور سماجی خدمات کیلئے اس میدان کی قدیم اہم شخصیات کے نام سے ایوارڈ دیئے گئے ان میں پروفیسر حبیب الرحمن نیازی، محمد محمود خاں، حکیم فخر عالم، ڈاکٹر ابھئے کمار، مہتاب عالم، انتظار نعیم، ڈاکٹر عمیر منظر، محمد رئیس صدیقی، محترمہ کرشنا شرما دامنی، ڈاکٹر عبید اللہ چودھری، عبدالرشید اعظمی، اشرف میواتی، سید ساجد علی ٹونکی، رونق جمال، نشاط حسن، زبیر خان سعیدی، طاہر الحسن ، محترمہ روہنی سنگھ اور فرید بک ڈپو کے محمد ناصرخان شامل تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025

    خواتین صف اول میں

    اکتوبر 16, 2025
    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    اکتوبر 16, 2025
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist