اتر پردیش

جمعیۃعلماء شہر حلقہ نمبر تین کے زیر اہتمام خواتین میں بیداری کےلیے اصلاحی پروگرام منعقد

مرادآباد،،سماج نیوز: جمعیتہ علماء شہر مرادآباد حلقہ نمبر 3 کے زیر اہتمام خواتین کا اصلاحی پروگرام برمکان حاجی انیس واقع اندرا چوک منعقد ہوا جس کی سرپرستی قاری نجیب الرحمن بھاگلپوری نے کی، جبکہ صدارت مولانا احرار عالم اور نظامت کے فرائض مفتی محمد جلال الدین قاسمی نے انجام دیےءمجلس کو مفتی عزیز اختر قاسمی استاذحدیث مدرسہ عربیہ امدادیہ مرادآباد نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اپنی اولاد اور گھر والوں کے ایمان و عقائد کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے،معاشرے میں پائی جانے والی براءیوں کو ختم کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے اپنے گھر میں دینی ماحول کو قائم کریں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقوں پر چلیں کامیابی اسی میں ہے بعد ازاں مولانا محمد ہاشم قاسمی معاون مہتمم دارالعلوم زکریا ٹرانسپورٹ نگر نے بھی خطاب کیا آپ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ قرآن حکیم میں اللہ تعالی نے انسانوں کو حکم دیا کہ اے ایمان والو اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو جہنم سے بچاؤ معاشرے کی اصلاح جب ہی ہوگی جب ہم خود اپنی اصلاح کریں گے اصلاح کا اغاز سب سے پہلے ہم اپنی ذات سے کریں آخر میں ناظم جلسہ ناظم جلسہ مفتی محمد جلال الدین قاسمی نے سبھی خواتین سے درخواست کی کہ ہمارے معزز مہمانان نے جو نصیحتیں کی ہیں ہم اس پر عمل کریں ہم اس مجلس سے اس ارادے سے اٹھیں کہ اپنی زندگی میں انقلاب برپا کریں گے اپنی زندگی میں تبدیلی لائیں گے بالخصوص شادی بیاہ کے اندر رائج رسومات ومنکرات کو ختم کریں گے فحاشی وعریانیت کو مٹانا ہم سب کی ایمانی اور اخلاقی ذمہ داری ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ جب تمہارے اندر سے شرم و حیاء ختم ہو جائے توتم شرم و حیاء کے دامن کو مضبوطی سے تھامے رکھیں اور بے حیائی کو ختم کریں مجلس کا اختتام قاری نجیب الرحمن بھاگلپوری نائب صدر جمعیت علماء شہر مرادآباد کی دعا پر ہوا اس موقع پر کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی خواتین کے علاوہ درج ذیل حضرات نے بھی شرکت کی حکیم عبدالحئی، قاری دانش،ناظم منصوری ،حاجی انیس ،محمد انس وغیرہ۔