اتر پردیش

علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر سیپی کیمی میں توسیعی خطبے کا اہتمام

علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینٹر فار پروموشن آف ایجوکیشنل اینڈ کلچرل ایڈوانسمنٹ آف مسلمس آف انڈیا (سیپی کیمی) نے ڈاکٹر محمد اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ایک توسیعی خطبے کا اہتمام کیا جس میں علامہ اقبال کی علمی خدمات، فلسفیانہ فکر اور ان کے دیرپا علمی و فکری ورثے کو اجاگر کیا گیا۔
کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے پروفیسر راشد شاذ نے علامہ اقبال کی ہمہ جہت شخصیت پر روشنی ڈالی اور انہیں شاعر، فلسفی اور صاحبِ بصیرت مفکر قرار دیا۔ انہوں نے اقبال کی شاعری اور نثر کی عصری معنویت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تحریریں انسانی جذبات اور عقل دونوں کو یکساں طور پر متاثر کرتی ہیں۔ انہوں نے اقبال کی اہم تقاریر اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ان کی فکری وابستگی کو بھی اجاگر کیا۔ خطبے کے بعد طلبہ کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔
اپنے صدارتی خطاب میں سیپی کیمی کے ڈائریکٹر پروفیسر محب الحق نے سنٹر کے مقاصد کے فروغ میں علمی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو ممتاز مسلم مفکرین کے علمی و فکری ورثے سے روشناس کرانے اور ان کے افکار کا تنقیدی مطالعہ کرنے کی ترغیب دینا ضروری ہے۔
اس سے قبل پروگرام کا آغاز سیپی کیمی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد مجتبیٰ صدیقی کے ابتدائی کلمات سے ہوا۔ انہوں نے اقبال کے کلام کی دیرپا اہمیت اور نسل در نسل اس کے گہرے اثرات کو اجاگر کیا۔
لا ء مدرزا لٹریری اینڈ کلچرل سوسائٹی کی کنوینر ڈاکٹر کوثر فاطمہ نے سوسائٹی کے مقاصد اور سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ برج کورس کے آغاز کے ساتھ ہی 2013 میں اس سوسائٹی کا قیام عمل میں آیا تھا، تاکہ طلبہ کو علمی و ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں اور ان کی علمی، تخلیقی اور فنکارانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جا سکے۔
پروگرام میں سیپی کیمی کے اساتذہ ڈاکٹر اصفیہ کریمی، ڈاکٹر محمد شیراز بٹ، ڈاکٹر مہک حبیب اور ڈاکٹر تہور حسین سمیت بِرج کورس کے طلبہ نے شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد حارث بن منصور نے نظامت کے فرائض