کارتک آرین نے لندن میں منائی دیوالی، اہل خانہ کی یاد ستائی
ممبئی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار کارتک آرین نے اس سال دیوالی کا تہوار اپنے اہل خانہ سے دور لندن میں منایا۔ کارتک آرین ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘کیپٹن انڈیا’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ تہوار کے موقع پر گھر سے دور رہنے کی وجہ سے انہیں اپنے اہل خانہ اور قریبی لوگوں کی یاد ستائی۔کارتک آرین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو دیوالی کی مبارک باد دی۔ انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ”دیوالی مبارک! گھر پر سبھی لوگوں کی بہت یاد آ رہی ہے۔”کارتک کے اس پیغام سے ظاہر ہوتا ہے کہ کام کی مصروفیات کے درمیان دیوالی کے موقع پر وہ اپنے اہل خانہ کو بہت یاد کر رہے تھے۔
