کولگام میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردانہ حملہ، سی آر پی ایف کے 2 جوان زخمی
سری نگر(یو این آئی۔) جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں بدھ کی دوپہر نامعلوم دہشت گردوں نے مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس میں 2 جوان زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ دوپہر تقریباً 2:15 بجے پیش آیا، جب کولگام ضلع میں ایک چوکی پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں پر موٹر سائیکل سے آئے نامعلوم حملہ آوروں نے اچانک گولیاں چلانا شروع کر دیں۔ واردات کو انجام دینے کے فوراً بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ میں زخمی ہونے والے دونوں جوانوں کو فوری علاج کے لیے پڑوسی ضلع اننت ناگ کے ایک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
