مدر ڈیری کے دودھ کی قیمتوں میں آج سے فی لیٹر 2 سے 4 روپے تک اضافہ
نئی دہلی، (یو این آئی) دہلی-این سی آر علاقے میں دودھ کی اہم سپلائی کرنے والی کمپنی مدر ڈیری نے جمعرات سے دودھ کی مختلف اقسام کی قیمتوں میں فی لیٹر 2 سے 4 روپے تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مدر ڈیری کے سرکاری ذرائع نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔ذرائع کے مطابق آپریشنل اخراجات میں ہونے والے اضافے کی جزوی تلافی کے مقصد سے دودھ کی قیمتوں میں یہ اضافہ کیا جا رہا ہے۔ نئی قیمتیں کل سے ان تمام علاقوں میں نافذ ہوجائیں گی جہاں مدر ڈیری کا دودھ سپلائی کیا جاتا ہے۔اس اضافے کے تحت فل کریم دودھ کی قیمت میں سب سے زیادہ 4 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
