کوشامبی میں موٹر سائیکلوں کی ٹکر میں 2 افراد ہلاک، 3 زخمی
کوشامبی، (یو این آئی) اتر پردیش کے ضلع کوشامبی کے منجھنو پور تھانہ علاقے میں پیر کی رات 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر میں دونوں موٹر سائیکل سواروں کی موت ہوگئی، جبکہ 3 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق چروا تھانہ علاقے کا رہنے والا سمر سنگھ (24) رشتہ داری میں دعوت کھانے کے بعد موٹر سائیکل سے گھر واپس آرہا تھا۔ باج پور گاؤں کے موڑ کے قریب سامنے سے آرہی موٹر سائیکل، جس پر ہنس راج (40) کے علاوہ اس کا بیٹا سوربھ (13) اور 2 دیگر افراد سوار تھے، سمر سنگھ کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔
اس حادثے میں سمر سنگھ اور ہنس راج کی موت ہوگئی، جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ تینوں زخمیوں کو علاج کے لیے پریاگ راج کے سوروپ رانی نہرو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
