ریاستی خبریں

شیخ موسیٰ چشتی نظامی کا 715واں عرس  شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا 

محمد زاہد امینی 
نوح،میوات،،سماج نیوز سروس:  ہر سال کی طرح امسال بھی حضرت شیخ المشائخ سید موسیٰ چشتی علیہ الرحمہ کا  715 واں عرس شان وشوکت کے ساتھ منایا گیا جس کی عرس میں بھاری تعداد میں زائرین نے شرکت کر فیوض وبرکات حاصل کیے۔عرس کی  سرپرستی حضرت قاری احمد قادری راج شاھی سجادہ نشین آستانہ نوریہ اوبھاکاجودھ پور وصدارت شیر میوات مفتی محمد اسحاق اشفاقی بانی مرکز فروغ اسلام برکات اشفاق نے فرمائ۔صبح بعد نماز فجر قرآن خوآنی کی گئ وچادر پوشی وگل پوشی کی  بعدہ قل شریف کی محفل کا آغاز قاری علی محمد نقشبندی کھیڑلہ نے تلاوت کلام اللہ سے کیا۔قاری عبدالمتین اشفاقی تاٶڑو،مولانا عبدالقیوم رضوی بریلی شریف ومیانجی جلال الدین چشتی نے نعت ومنقبت پیش فرمائ۔مولانا رمضان اشفاقی،مولانا عبدالغفور مشرفی،مولانا سلیم قادری ککرالی الور، مولانا سید عبدالمتین دھلوی،مولانا رفیق قادری کھیڑلہ،مولانا وزیر رضوی ٹائرہ،مولانا نسیم مٶدمکہ،قاری رمت اللہ ماتور الور نے اصلاح معاشرہ و علم وعمل کے متعلق بہترین گفتگو کی، خصوصی خطاب کرتے ہوۓ مفتی محمد اسحاق اشفاقی نے معمولات اہلسنت کو قرآن وحدیث کی روشنی میں ثابت کیا اور فرمایا علاقہ میوات پر سید سالار مسعود غازی،خواجہ غریب نواز،قطب الاقطاب مہرولی،بابا فرید،حضرت محبوب الہی،حضرت زندی شاہ مدار،شیخ موسیٰ وشاہ چوکھا کی عنایات رہیں ہیں۔انہیں بزرگوں کے طفیل اسلام دولت ملی ہے ہم اولیاء کے بتاۓ ہوۓ راستہ پر چلکر ہی منزل مقصود کو پا سکتے ہیں، ان کے آستانے امن و شانتی کا پیغام دیتے ہیں ،ساتھ مفتی صاحب نے عوام میں پھیل رہی برائیوں مثلا جوا،شراب،جہیز ،آن لائن ٹھگی کے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوۓ فرمایا اپنے آپ کو ان برائیوں سے بچاٶ۔مولانا عارف نے بتایا کہ شیخ موسیٰ کا وصال 27جمادی الاول733ھ کو ہوا بابا فرید گنج شکر کے نواسے ہیں اور بدرالدین اسحاق کے فرزند ارجمند ہیں۔حضرت محبوب الہی کے  مرید وخلیفہ ہیں آپ نے علاقہ میوات میں اسلام پھیلایا۔آپ کی دو کرامات بہت مشہور ہیں ایک مینار کو ہلائیں تو دوسری بھی ہلتی ہے صدیاں گزرگئیں مگر عمارت میں کوئ فرق نہ آیا اور آپ کے مزار شریف کے پانی کی برکت سے چرم روگ سے شفا ملتی ہے۔شرکاء میں مولانا فاروق رضا بھواڑی،سلیمان ایڈوکیٹ،نیازایڈوکیٹ،ناصر ایڈوکیٹ،شعبان ایڈوکیٹ،غلام نبی ایڈوکیٹ ،مولانا تعلیم رضوی،مولانا عتیق ثمری،مولانا دیندار کھیڑلہ،مولانا محی الدین ڈھانہ،قاری افضال اشفاقی آندھاکا،مولانا صفوان،قاری شمس الدین مٶدمکہ،مولانا مفید اوداکا،مولانا نفیس اشفاقی جناب تعظیم چشتی،قاری یعقوب راجشاھی،حاجی عظمت راجشاھی،حاجی کالے خان،جناب کلیم صاحب لکچرر وقف کالج ومرکز فروغ اسلام برکات اشفاق ٹائیں ومدرسہ برکات العلوم کوسی کلاں کے طلبہ واساتذہ بھی شریک رہے۔وقف بورڈ و پرشاسن کا بھرپور تعاون رہا  اخیر میں شیر میوات نے دعا کرائ خاص طور پر ملک میں امن وشانتی کی دعا کی گئ زائرین کو لنگر عام کھلایا گیا۔