قیامت کے دن حافظ قرآن انعامات سے نوازے جائیں گے: مولانا محمد ناظم
قیامت تک باقی رہنے والا مذہب اسلام ہے: پروفیسر عابد حسین، جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ پٹنہ میں تکمیل حفظ قرآن کے موقع پر دعائیہ مجلس کا انعقاد
پٹنہ، پریس ریلیز: شہر پٹنہ کا معروف دینی ادارہ جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ عالم گنج پٹنہ کے دو طلبہ سعد الرحمن ولد ماسٹر حبیب الرحمن،آندھرا ٹھاری مدھوبنی، اور محمد امان اللہ ولد محمد اکرام الحق، مدھوبنی، مقیم سقہ ٹولی پٹنہ نے حفظ قرآن کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔اس موقع پر جامعہ میں دعاییہ نشست منعقد کی گیی،جس میں جامعہ کے تمام اساتذہ وطلبا اور حفظ مکمل کرنے والے طلبہ کے گارجین حضرات نے شرکت کی۔اس موقع پر بانی جامعہ حضرت مولانا محمد ناظم قاسمی دامت برکاتہم ناظم اعلی جمعیۃ علماء بہار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم کو حفظ کرکے اس کے مطابق عمل کرنے والے کے لیے اللہ تعالیٰ کے یہاں عظیم اجر ہے۔ حافظ قرآن قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی جانب سے خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کو یاد کرنے کے ساتھ اس کی تعلیمات پر عمل کرنا بھی ضروری ہے۔پٹنہ یونیور سیٹی کے سابق پروفیسر اور صدر شعبہ فارسی جناب عابد حسین صاحب نے بھی طلبا سے خطاب کیا،جس میں انھوں نے کہا کہ اسلام اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ دین ہے اور قیامت تک باقی رہنے والا مذہب ہے۔ اگر ہم باعزت زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو ہمیں رسول اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور سنت کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔ صحابۂ کرامؓ کی زندگیاں ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں، جبکہ ہمارے لیے سب سے اعلیٰ آئیڈیل رسول اللہ ﷺ کی حیاتِ طیبہ ہے۔ ضرورت ہے کہ ہم اپنی زندگی کو سیرتِ رسول ﷺ کے سانچے میں ڈھالیں۔ واضح ہو کہ جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ عالم گنج شہر پٹنہ کا ایک معیاری اور اقامتی دینی تعلیمی ادارہ ہے، جس کی بنیاد 7/ مارچ 2021 کو جامع مسجد تریپولیہ پٹنہ میی حضرت اقدس الحاج مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی دامت برکاتہم جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بہار کے دست مبارک سے رکھی گئی اور چار بچوں سے تعلیم کا آغاز کیا گیا، الحمدللہ اس قلیل مدت میں جامعہ نے غیر معمولی ترقی حاصل کی،جامعہ میں درجہ دینیات، حفظ اور مکتب میں 313/ طلبہ و طالبات 20/ اساتذہ و ملازمین اور ماسٹر حضرات کی نگرانی میں دینی و عصری علوم حاصل کرتے ہیں 150/ طلباء کے طعام و قیام کا انتظام منجانب ادارہ کیا جاتا ہے،جامعہ میں شہری بچوں اور بچیوں کے دینی تعلیم کیلئے باضابطہ طور پر منظم مکتب کا نظام بھی قائم ہے،جس میں قریب 100/ سے زائد بچے، بچیاں مغرب تا عشاء تعلیم حاصل کرتے ہیں، جامعہ ہذا ایک ایسا منفرد ادارہ ہے جہاں دینی علوم کے ساتھ عصری علوم بھی باضابطہ طور پر پڑھائے جاتے ہیں،جس کیلئے بانی جامعہ نے اول دن سے چار ماہر اور تجربہ کار ماسٹر حضرات کا انتخاب کیا ہےجامعہ قاسم العلوم سے اب تک شہر پٹنہ کے علاوہ بہار جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع جیسے بھاگلپور،مظفرپور، سمستی پور،ویشالی، حاجی پور،ارریہ، پورنیہ،بیگوسرائے، کھگڑیا،نالندہ،دربھنگہ، گیا،سیتا مڑھی،بیتیا، چمپارن اور گریڈیہ، ہزاری باغ وغیرہ کے تقریباً 150 سے زائد طلباء نے حفظ قرآنِ کریم مکمل کیا اور یہاں سے فیض یابی حاصل کی،جبکہ سال 2023 میں جامعہ میں عظیم الشان جلسہ دستار بندی کا انعقاد عمل میں آیا تھا،جس میں قائد محترم حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء ہند و دیگر اکابرین کی شرکت ہوئی تھی اور ستر بچوں کے سروں پر دستار رکھی گئی تھی جامعہ میں تقریباً بہار کے ہر اضلاع کے بچے یہاں رہ کر تعلیم حاصل کرکے اپنی علمی تشنگی بجھاتے ہیں دعائیہ مجلس میں جامعہ کے صدر مدرس جناب مولانا ذاکر حسین صاحب قاسمی،بطور مہمان جناب حافظ محمد ارشاد الحق،مفتی ڈاکٹر محمد انعام الحق،سید محمد عرفان عالم،محمد وسیم، محمد اکرام الحق،ماسٹر حبیب الرحمن،مولانا رضاء اللہ،عبدالمجید انصاری، عبد الکریم،ماسٹر مشکور عالم اور محمد عزیز الرحمن کے علاوہ جامعہ کے اساتذہ میںمولانا اظہار عالم، مولانا یاسر، مولانا سلمان، قاری انور، قاری قمر الزماں،مولانا ظفیر الدین،مولانا اطہر،حافظ نیازالدین،ماسٹر ابرار،ماسٹر ثاقب،ماسٹر ساجد، ماسٹر معراج،ماسٹر سالک سمیت جملہ اساتذہ وطلبا شریک رہے، اخیر میں بانی جامعہ کی رقت آمیز دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔
