آئی سی آئی سی آئی لومبارڈ پٹنہ میں شکایات کے ازالے کے لیے کیمپ لگائے گی
پٹنہ، (یو این آئی) انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (آئی آر ڈی اے آئی) کے شکایات کے ازالے کے مہینے کے تحت آئی سی آئی سی آئی لومبارڈ جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ پالیسی ہولڈرز کے ساتھ بہتر رابطہ قائم کرنے اور ان کی شکایات کا مقررہ وقت میں حل یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔
اس ملک گیر مہم کے تحت ہندوستان کے 16 شہروں میں شکایات کے ازالے کے کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔ ان میں سے آٹھ کیمپ جنرل انشورنس کونسل اور آٹھ لائف انشورنس کونسل کے تعاون سے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں جنرل انشورنس کونسل نے پٹنہ میں 23 نومبر 2026 کو شکایات کے ازالے کا کیمپ منعقد کرنے کی ذمہ داری آئی سی آئی سی آئی لومبارڈ جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کو سونپی ہے۔
یہ کیمپ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک بہار اسٹیٹ کنزیومر ڈسپیوٹس ریڈریسل کمیشن، ملٹی پرپز بلڈنگ، آر بلاک، اٹل پتھ کے قریب، پٹنہ میں منعقد ہوگا۔
اس کیمپ کے ذریعے پالیسی ہولڈرز کو اپنی زیر التوا شکایات پر بات چیت کرنے، ضروری رہنمائی حاصل کرنے اور شکایات کے حل کے لیے دستیاب مختلف طریقہ کار کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ ان میں انشورنس محتسب کا نظام بھی شامل ہے۔
اس پہل کے ذریعے آئی سی آئی سی آئی لومبارڈ کا مقصد شکایات کے ازالے کے نظام کو زیادہ قابل رسائی اور مؤثر بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی صارفین پر مرکوز خدمات کے تئیں اپنے عزم اور اپنے برانڈ کے بنیادی نعرے ‘کیے گئے وعدے نبھائیں’ کو مزید مضبوط بنانا چاہتی ہے۔
