کانگریس اور انڈیا اتحاد کی مایوسی انتشار کی سیاست میں تبدیل ہو گئی: وزیر اعلیٰ یوگی
لکھنؤ، (یو این آئی) اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کے روز کانگریس اور انڈیا اتحاد پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا کہ ان کے قائدین میں کلیرٹی، کیپیسٹی اور کریڈیبلٹی کا مکمل فقدان ہے۔ عوامی فیصلے کی بے حرمتی اسی سوچ کا نتیجہ ہے۔وزیر اعلیٰ نے اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں شکست کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی کانگریس اور انڈیا اتحاد کی مایوسی اب انتشار کی سیاست میں تبدیل ہو گئی ہے۔
