بہار نامہ

54ویں متھلا وبھوتی پرو کے افتتاح کے لیے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری رضامند

دربھنگہ، (یو این آئی) متھلا ریاست کے قیام کے مطالبے کو لے کر گزشتہ پانچ دہائیوں سے تحریک چلا رہی ودیاپتی سیوا سنستھان کے 54ویں متھلا وبھوتی پرو تقریب کا افتتاح بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کریں گے۔ آئندہ 22، 23 اور 24 نومبر کو منعقد ہونے والی اس تین روزہ تقریب میں وزیر اعلیٰ مسٹر چودھری کی ممکنہ شرکت کو ثقافتی اور سیاسی، دونوں اعتبار سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
ادارے کے ایک نمائندہ وفد کو وزیر اعلیٰ کی جانب سے تقریب کا افتتاح کرنے کی رضامندی ملنے کے بعد تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔ دربھنگہ شہر کے رکن اسمبلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر سنجے سراوگی کی قیادت میں وزیر اعلیٰ کو مدعو کرنے گئے وفد میں ادارے کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ویدیہ ناتھ چودھری بیجو، سکریٹری پروفیسر جیون کانت مشرا اور میڈیا کنوینر ڈاکٹر پروین کمار جھا شامل تھے
ادارے کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر بیجو کے مطابق، وزیر اعلیٰ نے تقریب کا افتتاح کرنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے اس تاریخی پروگرام میں اپنی شرکت کو باعثِ فخر قرار دیا۔ انہوں نے میتھلی زبان میں گفتگو کے دوران متھلا کے ثقافتی، فلسفیانہ اور فکری ورثے کی بھی ستائش کی۔وزیر اعلیٰ مسٹر چودھری کی آمد کے پیش نظر تقریب کے انعقاد کے لیے للت نارائن متھلا یونیورسٹی کے احاطے میں واقع ڈاکٹر ناگیندر جھا اسٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔
متھلا ریاست کے قیام کے مطالبے کو لے کر گزشتہ پانچ دہائیوں سے تحریک چلا رہی ودیاپتی سیوا سنستھان کے 54ویں متھلا وبھوتی پرو کی تقریب کا افتتاح بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کریں گے۔ آئندہ 22، 23 اور 24 نومبر کو منعقد ہونے والی اس تین روزہ تقریب میں وزیر اعلیٰ مسٹر چودھری کی ممکنہ شرکت کو ثقافتی اور سیاسی، دونوں اعتبار سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ادارے کے نمائندہ وفد کو وزیر اعلیٰ کی جانب سے تقریب کا افتتاح کرنے کی رضامندی ملنے کے بعد تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔ دربھنگہ شہر کے رکن اسمبلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر سنجے سراوگی کی قیادت میں وزیر اعلیٰ کو مدعو کرنے گئے وفد میں ادارے کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ویدیہ ناتھ چودھری بیجو، سکریٹری پروفیسر جیون کانت مشرا اور میڈیا کنوینر ڈاکٹر پروین کمار جھا شامل تھے۔