بہار نامہ

5,571.69 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے 19.36 کلومیٹر طویل نتیش سیتو کا افتتاح

نیتیش سیتو کے افتتاح اور34000 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح و سنگِ بنیاد کے لیے وزیراعظم کا تہہ دل سے شکریہ: سمراٹ

پٹنہ،  :وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج ویشالی ضلع میں منعقدہ پروگرام میں وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کی بہار آمد پر ان کا پرتپاک خیرمقدم اور استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بہار کی ترقی میں مرکزی حکومت کے مسلسل تعاون، رہنمائی اور حمایت کے لیے وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کا شکریہ ادا کیا۔
آج وزیراعظم محترم نریندر مودی جی نے بہار کو تقریباً 34 ہزار کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ دیا۔ وزیراعظم نے 5,571.69 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کچی درگاہ-بیدوپور 6 لین والے ’’نیتیـش سیتو‘‘ کا افتتاح کیا۔
افتتاح کیے گئے اہم منصوبوں میں قومی شاہراہوں کی تعمیر اور توسیع، بکسر پاور بجلی منصوبے کی 660 میگاواٹ صلاحیت والی یونٹ-2، آر ڈی ایس ایس اسکیم کے تحت بجلی کی تقسیم کے کام، پھلوریا ڈیم میں فلوٹنگ سولر منصوبہ، کہل گاؤں میں سیوریج منصوبہ اور نہروں و پشتوں کو مضبوط بنانے سے متعلق کام شامل ہیں۔
وہیں جن منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا گیا، ان میں صاحب گنج-اریراج-بتیا سیکشن میں این ایچ-139 ڈبلیو کی چار لین کی تعمیر، پیر پینتی سپر تھرمل پاور منصوبے کی بجلی کی ترسیل کا نظام، مختلف شہروں میں سیوریج اور آبی فراہمی کی اسکیمیں نیز آئی آئی ٹی پٹنہ کے ریسرچ پارک اور ہاسٹل کی تعمیر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 100 پی ایم-ای بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی گئی اور وزیراعظم آواس یوجنا (شہری) کے تحت 26,900 سے زائد مستفیدین کو نئے گھروں میں داخل کرایا گیا۔ یہ منصوبے بہار میں سڑک رابطے، توانائی، تعلیم، شہری بنیادی ڈھانچے اور عوامی فلاح و بہبود کو نئی رفتار فراہم کریں گے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج بہار کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کے دستِ مبارک سے تقریباً 34 ہزار کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا گیا ہے۔ یہ منصوبے بہار کے بنیادی ڈھانچے، توانائی، تعلیم، صحت، شہری ترقی اور روزگار کے شعبوں میں نئے امکانات کے دروازے کھولیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج ’’نتیـش سیتو‘‘ کا افتتاح ہوا ہے۔ یہ پل بہار کے ترقیاتی سفر کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ تقریباً 19.36 کلومیٹر طویل یہ پل پٹنہ کے کچی درگاہ کو ویشالی کے بیدوپور سے جوڑتا ہے۔ اس سے  گنگاندی کے دونوں کناروں کے درمیان آمدورفت آسان ہوگی، مہاتما گاندھی سیتو اور جے پی سیتو پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا اور راگھوپور دیارہ کے علاقے کے لوگوں کو خصوصی فائدہ پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محترم جناب نریندر مودی جی کا عزم ’’وکست بھارت‘‘ اور سابق وزیراعلیٰ محترم جناب نتیش کمار جی کا عزم ’’سمردھ بہار‘‘ ہے۔ بہار حکومت ان دونوں عزائم کو حقیقت میں بدلنے کے لیے پوری پابندی اور عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ آج کا پروگرام اسی ترقیاتی سفر کو نئی رفتار دینے والا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سڑک اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کئی اہم منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا گیا ہے۔ قومی شاہراہوں کی تعمیر اور توسیع سے ریاست کے مختلف علاقوں کے درمیان رابطہ بہتر ہوگا۔ اس سے تجارت، صنعت، زراعت اور سیاحت کو فروغ ملے گا اور لوگوں کے لیے آمدورفت مزید آسان ہوگی۔
توانائی کے شعبے میں بکسر حرارتی بجلی منصوبے کی یونٹ-2 کے افتتاح اور بجلی کی تقسیم کے نظام کو مضبوط بنانے سے ریاست کی توانائی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ پیرپینتی سپر تھرمل پاور منصوبے سے متعلق بجلی کی ترسیل کے نظام کا سنگِ بنیاد بھی بہار کی توانائی ضروریات پوری کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہار میں صنعتی ترقی اور روزگار کی تخلیق حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ ریاست میں الیکٹرانک پارک اور فوڈ پارک قائم کیے جائیں گے۔ صنعتوں کو فروغ دے کر نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ بہار کو صنعتی ترقی کے میدان میں ایک سرکردہ ریاست بنانے کے لیے حکومت مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں طلبہ کو بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم کے ذریعے مدد دینے کی سمت میں کام کیا جا رہا ہے۔ جن نائک کرپوری ٹھاکر جی کے نام سے ایک اسکل یونیورسٹی قائم کی جائے گی، جس سے نوجوانوں کو روزگار پر مبنی تعلیم اور ہنر مندی کی تربیت حاصل ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ’’سرسوتی ودیا نکیتن‘‘ کے تحت 700 ماڈل اسکول کھولے گئے ہیں، جن سے 4.5 لاکھ طلبہ کو جوڑنے کا ہدف ہے۔ ’’ودیا ساتھی ایپ‘‘ کے ذریعے طلبہ کو 24 گھنٹے آن لائن اساتذہ کی سہولت دستیاب ہوگی۔ اس سے ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ ملے گا اور طلبہ کو معیاری تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہری ترقی کے شعبے میں سیوریج، آبی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق منصوبوں کا سنگِ بنیاد اور افتتاح کیا گیا ہے۔ 100 پی ایم-ای بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر صاف ستھرے عوامی ٹرانسپورٹ کو فروغ دیا گیا ہے۔
وزیراعظم آواس یوجنا (شہری) کے تحت 26,900 سے زائد مستفیدین کو نئے گھروں میں داخل کرانے کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا، جو غریب اور ضرورت مند خاندانوں کی زندگیوں میں خوشحالی لانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
وزیراعلیٰ نے چھٹھ مہاپرو کے دوران عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے 15 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے اور ریلوے اسٹیشنوں و ہوائی اڈوں پر چھٹھ کے گیتوں کا انتظام کرنے کے لیے وزیراعظم جناب نریندر مودی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ’’سہیوگ پروگرام‘‘ شروع کیا ہے، جس کے تحت مسائل کے حل کے لیے 30 دن کی مدت مقرر کی گئی ہے۔ حکومت کا مقصد انتظامیہ کو زیادہ حساس، جواب دہ اور عوام پر مرکوز بنانا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے سال 2015 میں بہار کے لیے 1.25 لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج اور سال 2024 میں خصوصی پیکیج کا اعلان ریاست کی ترقی میں اہم ثابت ہوا ہے۔ کوسی-میچی لنک پروجیکٹ، مکھانا بورڈ اور دیگر اسکیموں سے بہار کی زراعت، صنعت اور اقتصادی ترقی کو نئی سمت ملے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہار کی ترقی میں وزیراعظم محترم جناب نریندر مودی جی کا مسلسل تعاون اور رہنمائی ریاست کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ مرکزی حکومت کے تعاون سے بہار میں بنیادی ڈھانچے، صنعت، تعلیم، صحت، زراعت اور روزگار کے شعبوں میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں آ رہی ہیں۔
انہوں نے بہار کی ترقی کے لیے مسلسل تعاون، رہنمائی اور وقت دینے پر وزیراعظم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہار حکومت وزیراعظم محترم جناب نریندر مودی جی کی رہنمائی میں ترقی یافتہ بہار کے عزم کو حقیقت میں بدلنے اور ریاست کو ترقی و خوشحالی کی نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے پوری پابندی اور عزم کے ساتھ کام کرتی رہے گی۔