پٹنہ کو ‘اسٹیٹ فرسٹ سوچھ سٹی’ کا اعزاز ملنا بہار کے لیے قابل فخر حصولیابی: سمراٹ چودھری
پٹنہ، (یواین آئی) بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے سوچھ سرویکشن (2025-26) کے 10ویں ایڈیشن میں پٹنہ کو ‘اسٹیٹ فرسٹ سوچھ سٹی’ کا اعزاز حاصل ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے بہار کے لیے ایک قابل فخر کامیابی قرار دیا ہے۔ مسٹر چودھری نے کہا کہ صدرِ جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو جی کے ہاتھوں سے پٹنہ شہر کو یہ اعزاز حاصل ہونا خصوصاً خوشی اور فخر کا موضوع ہے۔
وزیر اعلیٰ مسٹر چودھری نے بہار کی ترقی کے لیے مسلسل رہنمائی اور تعاون فراہم کرنے پر وزیر اعظم مسٹر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جی کی دور اندیش قیادت اور رہنمائی میں بہار ترقی، صفائی ستھرائی اور شہری بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں مسلسل نئی کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔ مرکزی حکومت کے تعاون سے ریاست میں ترقی کی رفتار کو مزید تیز کیا جا رہا ہے۔
