لوک سبھا اسپیکر سمیت متعدد لیڈران نے مولانا ابوالکلام آزاد کو خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، سماج نیوز سروس: لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج ایوانِ دستور کے سنٹرل ہال میں مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو، ارکان پارلیمنٹ اور سابق ارکان پارلیمنٹ نے بھی اس موقع پر مولانا ابوالکلام آزاد کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ لوک سبھا کے سکریٹری جنرل شری اُتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل جناب پی سی۔ مودی نے مولانا ابوالکلام آزاد کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر تقریب میں موجود معززین کو مولانا ابوالکلام آزاد کی سوانح حیات پر ایک کتابچہ بھی پیش کیا گیا جسے لوک سبھا سکریٹریٹ نے ہندی اور انگریزی میں شائع کیا ہے۔مولانا ابوالکلام آزاد کی تصویر کی نقاب کشائی اس وقت کے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد نے 16 دسمبر 1959 کو ایوانِ دستور (سابقہ پارلیمنٹ ہاؤس) کے سینٹرل ہال میں کی تھی۔
