ڈاکٹر آزاد خالدکے وزیر بننے پر اتراکھنڈمیں خوشی کی لہر
پارٹی کارکنوں اورحامیوں اور کی جانب سےمبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار
دہرہ دون: سماج نیوز سروس: اتراکھنڈ حکومت کی جانب سے ڈاکٹر آزاد خالد کو وزیر مملکت مقرر کرنے کے فیصلے کے بعد پوری ریاست میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ان کے حامیوں اور پارٹی کارکنوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیںوزیر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ڈاکٹر آزاد خالد کو یہ ذمہ داری ان کے وسیع سیاسی و سماجی تجربے اور تنظیمی امور میں ان کی خدمات کے اعتراف میں سونپی گئی ہے۔ اس سے قبل، وہ ریاستی سطح پر تنظیم کے اندر جنرل سیکرٹری اور نائب صدر جیسے اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ مزید برآں، انہوں نے قومی سطح پر بھی مختلف تنظیموں اور کمیٹیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
امیدکی جا رہی ہے کہ وزیر مملکت کے طور پر ڈاکٹر آزاد خالد کی تقرری سے تنظیمی سرگرمیوں کو نئی تحریک ملے گی اور عوامی خدمت کے اقدامات کو ایک نئی سمت حاصل ہوگی۔ اس موقع پر، ان کے حامیوں نے خاص طور سے امید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر آزاد خالد ریاست کی ترقی، سماجی ہم آہنگی کے فروغ، نوجوانوں کی بہتری اور عوام کی مجموعی فلاح و بہبود میں فعال کردار ادا کریں گے۔
