مینا بازار دیوبند میں کوالٹی سامان کے شوروم کا شاندار افتتاح
TINY TOES ّشوروم میںبچوں کی ضرورت کا اعلی ومعیاری سامان مہیا : ڈاکٹر انورسعید
دیوبند: (سماج نیوز سروس)دیوبند کے مینابازار میں ایک نئے شوروم ٹائنی ٹوز (TINY TOES)کاافتتاح عمل میں آیا ۔جس کی افتتاحی تقریب میں علماء حضرات اور شہر کی سیاسی ،سماجی اور ادبی شخصیات نے شرکت کی ۔Tiny Toesشوروم کا افتتاح جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انورسعید، سابق چیئرمین انعام قریشی ،سماجی شخصیات ڈاکٹر ایس اے عزیز ،ارم عثمانی ،کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر راحت خلیل ،مولانا محمد مدنی اورسلیم قریشی کے بدست عمل میں آیا ۔بعد ازاں ایک دعائیہ مجلس منعقد ہوئی ۔اس دعائیہ مجلس سے دارالعلوم دیوبند میں شعبۂ ختم نبوت کے انچارج مولانا شاہ عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مذہب اسلام میں تجارت کرنے والے دیانت دار اوربااخلاق تاجر کو بہت اونچا مقام دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تجارت میں برکت کا انحصار سچائی ،امانت داری اور وعدہ کی پاسداری پر ہے ۔مولانا شاہ عالم نے کہا کہ اسلام میں کامیاب تجارت کے لئے اصول وضع کئے گئے ہیں جن میںسامان کو فروخت کرنے کے لئے جھوٹی قسمیں کھانے سے منع کیا گیا ہے کیونکہ اس عمل سے برکت ختم ہوجاتی ہے ۔قرآن پاک میں بھی اس کے لئے سخت وعید آئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام میںتجارت کو نہایت پسندیدہ مشغلہ قرار دیا ہے ۔کیونکہ اسلام نے تجارت کو صرف پیسہ کمانے کا ذریعہ نہیں بلکہ عبادات اورمعاشرتی فلاح کا ایک اہم حصہ قرار دیا ہے ۔جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید اور سابق چیئرمین انعام قریشی ،ڈاکٹر ایس اے عزیز ،سلیم قریشی ،راحت خلیل اورارم عثمانی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ کوالٹی کے سامان کے شوروم کی ضرورت دیوبند میں عرصہ سے محسوس کی جارہی تھی انہوں نے شوروم کے ایڈوائز ر شمویل قدسی اورشوروم کے مالک محمد سعد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوںنے اعلیٰ ومعیاری اور مشہور برانڈ کے سامان کے ساتھ اس شوروم کا آغاز کرکے خریدار کی دیرینہ ضرورت کو پورا کرنے کی اچھی کوشش کی ہے ۔جمعیۃ علماء ہند کے ضلع سکریٹری مولانا محمدمدنی نے کہا کہ شوروم میں نومولود بچوں سے لے کر پانچ چھ سال کی عمر کے بچوں کی ضرورت کا ہر سامان موجود ہے ۔اس لئے اب خریداروں خاص طور پر والدین کو اپنے بچوں کی ضرورت کے سامان بہترین ملبوسات ،کھلونے ،جوتے ،موزے ،کھیل کا سامان ،فیڈر اور دیگرسامان ایک ہی شوروم سے خریدنے میں آسانی ہوگی ۔اس افتتاحی تقریب میںشہر کی معززشخصیات اسلامیہ انٹر کالج کے پرنسپل اوصاف کاظمی ،نئی روشنی پبلک اسکول کے منیجر فائز سلیم صدیقی ،پردیپ شرما ایڈوکیٹ ،معروف بلڈر سعودخاں میونسپل ممبر محمد اوصاف ،قاضی فرحان ،مشرف عثمانی ،فہیم عثمانی ،عارف عثمانی ،ڈاکٹر جویریہ ،محمد ثاقب ،قاضی دانش ،فیصل مہدی ،قاضی حیدر ،اعظم عثمانی نمبردار ،جامع مسجد کے متولی خرم عثمانی ،جاوید عثمانی ،فیصل صدیقی ،راحت میاں ،عبدالقیوم ،فہیم عثمانی ،علی احمد ،اسرار احمد فاروقی ،ضرار بیگ ،ڈاکٹر محمد احمد ،حکیم محمد سہیل ،جنید اقبال عثمانی ،ڈاکٹر شبلی اقبال اوردیگر شخصیات موجود رہیں ۔
