کھیل کھلاڑی

رتناگیری جیٹس نے پہلی کرکٹ اکیڈمی شروع کردی

پونے (یو این آئی) دو مرتبہ مہاراشٹر پریمیئر لیگ (ایم پی ایل) کا خطاب جیتنے والی ٹیم رتناگیری جیٹس نے پونے کے وڈگاؤں بدروک میں سلور برچ وژن اسپورٹس اکیڈمی کے اشتراک سے اپنی پہلی باضابطہ کرکٹ اکیڈمی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس اکیڈمی کا مقصد سات سال اور اس سے زیادہ عمر کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کرکے انہیں نچلی سطح کی کرکٹ سے پیشہ ورانہ کرکٹ تک پہنچنے کا منظم موقع فراہم کرنا ہے۔ اس میں انڈر 14، انڈر 16، انڈر 19 اور انڈر 23 زمرے شامل ہوں گے۔

رتناگیری جیٹس نے حال ہی میں انڈر 16 اور انڈر 19 کے ٹیلنٹ ٹرائلز منعقد کیے تھے، جن میں 700 سے زائد نوجوان کرکٹرز نے حصہ لیا۔ فرنچائز کا منصوبہ مہاراشٹر کے دیگر علاقوں میں بھی ایسی اکیڈمیاں قائم کرنا ہے۔

جٹ سنتھیسس کے چیئرمین اور رتناگیری جیٹس کے شریک مالک راجن نوانی نے کہا کہ چیمپئن کھلاڑی راتوں رات تیار نہیں ہوتے بلکہ انہیں ایسا ماحول اور مواقع فراہم کرنا ضروری ہے، جہاں ان کی صلاحیتوں کو پہچان کر نکھارا جاسکے۔