‘سنڈیز آن سائیکل’ کے 100 ایڈیشن مکمل، 37 لاکھ سے زائد افراد جڑے: مودی
نئی دہلی، 29 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے فٹنس اور کھیلوں کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔مسٹرمودی نے اتوار کو ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام ‘من کی بات’ میں کہا کہ فٹ انڈیا کی ‘سنڈیز آن سائیکل’ مہم کے 100 پروگرام مکمل ہو چکے ہیں۔ دسمبر 2024 میں شروع ہوئی اس مہم سے اب تک 30 ہزار سے زائد مقامات پر تقریباً 37 لاکھ افراد جڑ چکے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہر اتوار کو اس مہم کا انعقاد ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پونے میں سال 2032 کی یو سی آئی روڈ ورلڈ چیمپئن شپ منعقد ہوگی۔مسٹر مودی نے ہندستانی کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندستانی فٹ بال ٹیم نے 10ویں بار سیف چیمپئن شپ جیتی ہے۔ لکشیا سین نے جرمنی اور جاپان میں لگاتار دو سپر 500 خطاب اپنے نام کیے، جبکہ پی وی سندھو نے ہائلو اوپن جیت کر ہندستان کو ایک اور خطاب دلایا۔
انہوں نے بتایا کہ آٹھویں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کا انعقاد 11 سے 22 دسمبر تک تلنگانہ کے چھ شہروں میں ہوگا۔وزیر اعظم نے لوگوں سے بدلتے موسم میں اپنی صحت اور فٹنس کا خیال رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کھانے میں تیل کا استعمال 10 فیصد کم کرنے کا مشورہ دہرایا اور کہا کہ موٹاپا کئی بیماریوں کی وجہ بن سکتا ہے۔ اس لیے کھانے پینے کے ساتھ باقاعدہ ورزش پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔
