پٹنہ، 29 مارچ (ہ س)۔بہار میں پٹنہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کے انتخابات کے لیے صبح 8 بجے سے جاری ووٹنگ ختم ہوگئی۔ اس دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔پٹنہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر، نائب صدر، جنرل سکریٹری، جوائنٹ سکریٹری اور خزانچی کے عہدوں کے لیے امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ ووٹنگ کا عمل 2 بجے تک جاری رہا۔پٹنہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کے انتخابات کے لیے 14 ووٹنگ سینٹربنائے گئے ہیں جہاں 6 بیلٹ بکس رکھے گئے ہیں۔ ووٹنگ ختم ہو چکی ہے۔ جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل آج ہی شروع ہو جائے گا۔ انتخابی نتائج آج رات تک آ جائیں گے۔پٹنہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کے عہدے کے لیے آر جے ڈی سے پرینکا کمار، اے بی وی پی سے میتھلی مرنالنی، این ایس یو آئی سے منرنجن راجہ، اے آئی ڈی ایس او سے لکشمی کمار، ڈی ایس اے سے ہریتک روشن، آئی ایس اے سے وشواجیت کمار اور دھیرج کمار آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں ہیں۔