
پٹنہ سیٹی 1اپریل ( ذوالقرنین) عید الفطر کے مبارک موقع پر عید الفطر کی خوشی میں شامل ہونے کے لئے بہار اسمبلی کے اسپیکر اور مقامیMLA نند کشور یادو نے پٹنہ سیٹی میں اپنے اسمبلی حلقہ میں متعدد محلے لوگوں کے گھر جا کر گلے مل کر عید کی مبارک باد پیش کی اسی سلسلہ میں نند کشور یادو نے ہمارے پٹنہ سیٹی کے نمائندہ ذوالقرنین کے رہائش گاہ ہرناہا ٹولہ پٹنہ سیٹی پہوچیں جہاں انہوں نے گلے مل کر عید کی مبارک باد دی اس موقع پر محمد نعمان بن مسرور نے بہار ا سمبلی کے اسپیکر نند کشور یادو کا استقبال سعودیہ رومال پیش کر کے کیا اس موقع پر نند کشور یاد نے سوائی اور کھیر خورمہ اور دیگر لذیز ذائقے دار پکوان کاذائقہ لیا ان کے ہمراہ بھاجپا کے ریاستی ترجمان پربھاکر مشرا پھاجپا کے رہنما سنی یادو جنتا دل ( یو) کے رہنمامحمد شمیم الدین راعین محمد عادل ( بھولو) وغیرہ شامل تھے وہیں اس موقع پر پٹنہ کی میئر محترمہ سیتا ہو نے بھی عید کی مبار ک باد پیش کرنے کے لئے وارڈ 63 کے کانسلر فیض الرحمن ( فیرو ز بھائی ) کے رہائش گاہ پہنچ کر عید کی مبارک باد پیش اور ہمارے نمائندہ کے رہائش گاہ بھی پہنچی اور گھر کے افراد کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کیں











