نئی دہلی،6؍دسمبر،سماج نیوز سروس: سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (CBSE) نے بورڈ امتحان 2024 کی تقریباً تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ سی بی ایس ای نے تعلیمی سیشن 2023-24 کے لیے کلاس 10ویں اور کلاس 12ویں کے پریکٹیکل امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، سی بی ایس ای بورڈ کے عملی امتحانات 2024 اگلے مہینے سے شروع ہونے جا رہے ہیں۔ سی بی ایس ای بورڈ کے 10ویں اور 12ویں کے پریکٹیکل امتحانات 2024 یکم جنوری سے شروع ہوں گے۔ دونوں کلاسوں کے پریکٹیکل بورڈ کے امتحانات یکم جنوری 2024 سے شروع ہوں گے جو 15 فروری سے پہلے ختم ہوں گے۔ جبکہ CBSE بورڈ 10ویں اور 12ویں جماعت کے تھیوری امتحانات 15 فروری 2024 سے شروع ہوں گے جو اپریل تک جاری رہیں گے۔ تاہم، ابھی تک بورڈ نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری نہیں کی ہے۔ذرائع کے مطابق سی بی ایس ای بورڈ جلد ہی 10ویں، 12ویں جماعت کے امتحان کی ڈیٹ شیٹ جاری کرے گا۔ جیسے ہی بورڈ کی طرف سے ڈیٹ شیٹ کا اعلان کیا جائے گا،سی بی ایس ای بورڈ کلاس 10 ویں اور سی بی ایس ای بورڈ کلاس 12 ویں کے طلباء سرکاری ویب سائٹ cbse.gov.in اور سے بورڈ کے امتحان کی ڈیٹ شیٹ 2024 کو دیکھ سکتے ہیں۔ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔