• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اپریل 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

کانگریس پارٹی کے اندر سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا

’گاندھی فیملی کے خلاف کچھ کانگریسی کر رہے ہیں سازش‘

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 16, 2024
0 0
A A
کانگریس پارٹی کے اندر سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا
Share on FacebookShare on Twitter

آچاریہ پرمودکرشنم نے اپنے دیے گئے ایک بیان میں کہا پرینکا گاندھی سب سے مقبول لیڈر پھر بھی انھیں سائڈ لائن کیا گیا

آچاریہ پرمود کرشنم نے اور کیا کہا
کانگریس کی پونجی کو ختم کرنے کی کوشش جاری
راہل گاندھی کو ادھر اور ادھر گھمایا جا رہا ہے
پرینکا گاندھی کے لیٹر پر غلط بیانی کی گئی
جنرل سکریٹری وتھ آوٹ پورٹ فولیو لکھا گیا

ممتاز عالم رضوی
نئی دہلی : سماج نیوزسروس:کانگریس میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے ۔ عام انتخابات 2024؍میں بی جے پی کو شکست دینے کے لیے دن رات کوشش کرنے والے سونیا گاندھی ،راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے خلاف کچھ کانگریسی ہی سازش کر رہے ہیں۔اس کا انکشاف کانگریس کے سینئر لیڈر اور پرینکا گاندھی کے سیاسی مشیر آچاریہ پرمود کرشنم نے کیا۔ انھوں نے اپنے ایک ریکارڈیڈ بیان میں کہا کہ کانگریس میں ایک ایسا دھڑا ہے جو کانگریس فیملی کو سائڈ لائن کرنا چاہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی کو سائڈ کر دیا ہے اور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کیا پرینکا گاندھی سے بڑا کوئی مقبول لیڈر ہے ؟انھوں نے کہا کہ جب پرینکا گاندھی کے لیے لیٹر جاری کیا گیا تو ان کے آگے لکھا گیا کہ’’ پرینکا گاندھی جنرل سکریٹری وتھ آوٹ اینی پورٹ فولیو‘‘ ۔آچاریہ پرمود کرشنم نے سوال کیا کہ آخر یہ لکھنے والے کون ہیں ؟ یہ پرینکا گاندھی کی توہین نہیں ہے تو اور کیا ہے ؟دوسرا یہ کہ راہل گاندھی کو دن رات ادھر سے ادھر گھمایا جا رہا ہے ۔انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس پارٹی پر ایک خاص قسم کے لوگوں کا قبضہ ہو گیا ہے جو کانگریس اور گاندھی فیملی کی جو پونجی ہے ختم کرنا چاہتے ہیں۔غور طلب بات یہ ہے کہ آچاریہ پرمود کرشنم نے یہ شدید الزامات اس وقت لگائے ہیں جب کانگریس نے منی پور سے ایک بار پھر بھارت جوڑو نیائے یاترا کا آغاز کیا ہے۔اس یاترا کو راہل گاندھی لیڈ کر رہے ہیں۔یہ یاترا عام انتخابات سے عین قبل شروع کی گئی ہے جو ممبئی میں اختتام پذیر ہوگی ۔اس یاترا میں پرینکا گاندھی دور دور تک نہیں ہیں ۔ حالانکہ انھوں نے اس یاترا کے سلسلہ میں ٹوئٹ ضرور کیا ہے ۔یہ بھی غور طلب ہے کہ پرینکا گاندھی کی حیثیت اور سیاسی سرگرمیوں کو لے کر پہلی مرتبہ آواز نہیں بلند ہوئی بلکہ اس سے پہلے بھی بلند ہوتی رہی ہے ۔ انھیں پی ایم چہرہ بنائے جانے کا بھی مطالبہ کیا جاتا رہا ہے ۔اس کے ساتھ ہی کانگریس کا صدر انھیں بنایا جائے یہ بھی مطالبہ رہا ہے لیکن اس پر کبھی توجہ نہیں دی گئی۔ پہلے جب پرینکا گاندھی کو جنرل سکریٹری بنایا گیا تو انھیں مکمل اتر پردیش نہیں بلکہ نصف اتر پردیش کا انچار ج بنایا گیا تھا اور نصف کی ذمہ داری جوئتر آدتیہ سندھیا کو سونپی گئی تھی ۔انھیں مشرقی اتر پردیش کی انچارج بنایا گیا تھا۔اس وقت بھی سوال اٹھا تھا کہ ایسا کیوں کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پرینکا گاندھی کو راجیہ سبھا بھی بھیجنے کی بات تھی لیکن وہاں بھی انھیں نہیں بھیجا گیا۔ دوسری طرف کانگریس کے صدر ملکا ارجن کھرگے نے راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا عہدہ بھی نہیں چھوڑا اور اب وزیر اعظم کا امیدوار بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں جبکہ ایک لیڈر ایک عہدہ کا دستور بنایا گیا تھا۔ اس کو لے کر بھی چہ می گوئیاں ہو رہی ہیں ۔جہاں تک آچاریہ پرمود کرشنم کا سوال ہے تو وہ کانگریس میں کچھ لوگوں کو مسلسل نشانہ بناتے رہے ہیں ۔کانگریس کی جانب سے پران پرتشٹھا میں نہ جانے کے فیصلے پر بھی آچاریہ پرمود کرشنم نے سوال اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ یہ فیصلہ ٹھیک نہیں ہے ۔رام سب کے ہیں اور اس لیے سب کو وہاں جانا چاہئے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ جمنا وہار محکمہ کی جانب سے دلشاد گارڈن کے ارواچن ودیالیہ کے احاطے میں پروگرام "سنگھ کے تین بھاگیرتھ” کا انعقاد کیا گیا۔

    راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ جمنا وہار محکمہ کی جانب سے دلشاد گارڈن کے ارواچن ودیالیہ کے احاطے میں پروگرام "سنگھ کے تین بھاگیرتھ” کا انعقاد کیا گیا۔

    اپریل 22, 2026
    وزیر اعظم مودی نے سول سروسز ڈے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی اور پٹاخہ فیکٹری حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

    وزیر اعظم مودی نے سول سروسز ڈے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی اور پٹاخہ فیکٹری حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

    اپریل 22, 2026
    اسمبلی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، کارروائی دیکھیں  گے 17 ممالک کے نمائندے، کمیشن کی تیاریاں مکمل

    اسمبلی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، کارروائی دیکھیں گے 17 ممالک کے نمائندے، کمیشن کی تیاریاں مکمل

    اپریل 22, 2026
    گورکھا کارڈ اور ممتا پر وار!ووٹر لسٹ سے ناموں کا  اخراج، امت شاہ نے ممتا بنرجی کو ذمہ دار ٹھہرا یا

    گورکھا کارڈ اور ممتا پر وار!ووٹر لسٹ سے ناموں کا اخراج، امت شاہ نے ممتا بنرجی کو ذمہ دار ٹھہرا یا

    اپریل 22, 2026
    راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ جمنا وہار محکمہ کی جانب سے دلشاد گارڈن کے ارواچن ودیالیہ کے احاطے میں پروگرام "سنگھ کے تین بھاگیرتھ” کا انعقاد کیا گیا۔

    راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ جمنا وہار محکمہ کی جانب سے دلشاد گارڈن کے ارواچن ودیالیہ کے احاطے میں پروگرام "سنگھ کے تین بھاگیرتھ” کا انعقاد کیا گیا۔

    اپریل 22, 2026
    وزیر اعظم مودی نے سول سروسز ڈے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی اور پٹاخہ فیکٹری حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

    وزیر اعظم مودی نے سول سروسز ڈے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی اور پٹاخہ فیکٹری حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

    اپریل 22, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist