• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, اپریل 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

کیا اس طرح عام انتخابات میں بی جے پی کو دی جائے گی شکست ؟

انڈیا اتحاد ٹوٹ رہا ہے ، کانگریس بھارت جوڑو یاترا میں مصروف

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 25, 2024
0 0
A A
کیا اس طرح عام انتخابات میں بی جے پی کو دی جائے گی شکست ؟
Share on FacebookShare on Twitter

مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کے بعد اب پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے بھی الگ الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ، بہار میں بھی سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ،اتر پردیش میں اب تک سیٹوں کی تقسیم پر تذبذب قائم

انڈیا اتحاد کی موجودہ صورت حال پر کس نے کیا کہا
بھگونت مان نے کہا 13؍سیٹیں ہم جیتیں گے
جے ڈی یو نے کہا کانگریس قیادت کے لائق نہیں
جے رام رمیش نے کہا ممتا کے بغیر انڈیا کا تصور نہیں
منوج جھا نے کہا تھوڑا انتظار کریں سب ٹھیک ہوگا
شرد پوار پارٹی نے کہا ممتا انڈیا اتحاد کا اہم جز ہیں

نئی دہلی :عام انتخابات 2024؍میں کامیابی کے لیے جد و جہد کرنے والی کانگریس پارٹی انڈیا اتحاد سے بے فکر سی ہو گئی ہے ۔انڈیا اتحاد ٹوٹ رہا ہے اور کانگریس بھارت جوڑو یاترا میں مصروف ہے ۔ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس پارٹی کی روح رواں اور وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اتحاد کے ساتھ الیکشن لڑنے سے صاف انکار کر دیا ہے جو کانگریس اتحاد کے لیے بڑا جھٹکا ہے اور اس کے ٹھیک ایک دن بعد آج عام آدمی پارٹی پنجاب نے بھی تنہا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ۔ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے کہا کہ وہ کل 13؍سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے ۔ ان دو صوبوں کے بعد بہار سے بھی انڈیا اتحاد کے لیے کوئی اچھی خبر نہیں ہے کیونکہ جنتا دل یونائٹیڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کانگریس میں انڈیا اتحاد کی قیادت کرنے کی صلاحیت نہیں ہے ۔ اس بیان سے ہلچل تیز ہو گئی ہے اور سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا جے ڈی یو ایک بار پھر این ڈی اے میں شامل ہوگی ۔حالانکہ جے ڈی یو کی جانب سے اس قسم کی کسی بھی بات کا صاف انکار کر دیا ہے تاہم حالات اچھے نہیں نظر آ رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ اتر پردیش میں بھی حالات بہتر نہیں نظر آ رہے ہیں کیونکہ ابھی تک یہاں سیٹوں کی تقسیم نہیں ہو سکی ۔ یاد ہوگا کہ پہلے 31؍دسمبر تک سیٹوں کی تقسیم کا کام مکمل کرنے کی بات کہی گئی تھی لیکن یہ کام نہیں ہو سکا تھا ، اس کے بعد انڈیا اتحاد کی اس مسئلہ پر میٹنگ ہوئی اور نتیجہ نکلا کہ جلد ہی سیٹوں کی تقسیم ہو جائے گی لیکن آج تک اس پر بات نہیں ہو سکی ۔ انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ 450؍سیٹوں پر ایک کے سامنے ایک امیدوار ہوگا اور اس طرح بی جے پی کو شکست دینے کا کام کیا جائے گالیکن ابھی تک اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ۔ کانگریس جو قیادت کا دعویٰ کر رہی ہے وہ فی الحال اس معاملہ میں خاموش نظر آ رہی ہے ۔ میٹنگ میں یہ بھی طے پایا تھا کہ انڈیا اتحاد کا دہلی میں ایک سینٹرل سکریٹریٹ بھی قائم کیا جائے گا لیکن اس کا بھی کہیں کوئی پتہ نہیں ہے ۔ انڈیا اتحاد کی سابقہ میٹنگ میں بطور وزیر اعظم امیدوار ملکا ارجن کھرگے کا نام پیش کرنے والی ممتا بنرجی اور کیجریوال نے ہی سب سے پہلے خود کو الگ کر لیا ، ایسا کیوں ہوا یہ بھی سمجھ سے باہر ہے ۔انڈیا اتحاد کی آن لائن میٹنگ میں انڈیا اتحاد کا چیئر پرسن کھرگے کو اور کنوینر نتیش کمار کو بنانے کی بات آئی لیکن نتیش کمار نے کنوینر بننے سے انکار کر دیا ۔اس کے بعد چہ می گوئیاں شرو ع ہو گئی تھیں ۔ اس کے ساتھ ہی جب نتیش کمار نے اپنے تمام اراکین اسمبلی اور اراکین کونسل کو پٹنہ میں رکنے کی ہدایت دی تو بھی ہنگامہ برپا ہو گیا تھا ۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان آر جے ڈی کے صدر لالو پرسادیادو اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے نتیش کمار سے ہنگامی ملاقات کی تھی ۔ ملاقات کے بعد لالو یادو تو خاموش رہے لیکن تیجسوی یادو نے یقین دہانی کرائی کہ گٹھ بندھن کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ ان سب ہنگامہ آرائیوں پر کانگریس اعلی قیادت خاموش نظر آ رہی ہے تاہم کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ ممتا بنرجی کے بغیر انڈیا اتحاد کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا لیکن بنگال میں ادھیر رنجن چودھیری کو روکنے میں وہ بھی ناکام ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ سیٹوں کی تقسیم کو لے کر بات چیت چل رہی ہے جلد نتیجہ سامنے آ جائے گا ۔کل ہماری یاترا بنگال میں داخل ہو رہی ہے اور تب ہم اس پر بات کریں گے۔شردپوار کی جانب سے کہاگیا کہ انڈیا اتحاد کا اہم حصہ ہیں ممتا بنرجی۔آر جے ڈی کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے کہا کہ ابھی تھوڑا انتظار کرنا چاہئے ۔اگر کوئی ٹکرائو ہے تو انڈیا اتحاد اس کو سلجھا لے گا ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ جمنا وہار محکمہ کی جانب سے دلشاد گارڈن کے ارواچن ودیالیہ کے احاطے میں پروگرام "سنگھ کے تین بھاگیرتھ” کا انعقاد کیا گیا۔

    راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ جمنا وہار محکمہ کی جانب سے دلشاد گارڈن کے ارواچن ودیالیہ کے احاطے میں پروگرام "سنگھ کے تین بھاگیرتھ” کا انعقاد کیا گیا۔

    اپریل 22, 2026
    وزیر اعظم مودی نے سول سروسز ڈے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی اور پٹاخہ فیکٹری حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

    وزیر اعظم مودی نے سول سروسز ڈے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی اور پٹاخہ فیکٹری حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

    اپریل 22, 2026
    اسمبلی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، کارروائی دیکھیں  گے 17 ممالک کے نمائندے، کمیشن کی تیاریاں مکمل

    اسمبلی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، کارروائی دیکھیں گے 17 ممالک کے نمائندے، کمیشن کی تیاریاں مکمل

    اپریل 22, 2026
    گورکھا کارڈ اور ممتا پر وار!ووٹر لسٹ سے ناموں کا  اخراج، امت شاہ نے ممتا بنرجی کو ذمہ دار ٹھہرا یا

    گورکھا کارڈ اور ممتا پر وار!ووٹر لسٹ سے ناموں کا اخراج، امت شاہ نے ممتا بنرجی کو ذمہ دار ٹھہرا یا

    اپریل 22, 2026
    راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ جمنا وہار محکمہ کی جانب سے دلشاد گارڈن کے ارواچن ودیالیہ کے احاطے میں پروگرام "سنگھ کے تین بھاگیرتھ” کا انعقاد کیا گیا۔

    راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ جمنا وہار محکمہ کی جانب سے دلشاد گارڈن کے ارواچن ودیالیہ کے احاطے میں پروگرام "سنگھ کے تین بھاگیرتھ” کا انعقاد کیا گیا۔

    اپریل 22, 2026
    وزیر اعظم مودی نے سول سروسز ڈے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی اور پٹاخہ فیکٹری حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

    وزیر اعظم مودی نے سول سروسز ڈے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی اور پٹاخہ فیکٹری حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

    اپریل 22, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist